بھارت ایکسپریس /تمل ناڈو کے چنگل پٹو ضلع میں جمعہ کی صبح ایک خوفناک واقعہ ہوا ۔جس میں دو خواتین سمیت تین بہن بھائی دم گھٹنے سے ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں کی شناخت وی گریجا (63)، اس کی بہن ایس رادھا (55) اور ان کے بھائی راجکمار (48) کے طور پر کی گئی ہے۔
راجکمار کی بیوی بھارگوی (41) اور بیٹی آرادھنا (7) اسپتال میں داخل ہیں۔
پولیس نے کہا کہ خاندان گریجا کے شوہر وینکٹرمن کی پہلی برسی کی رسومات ادا کرنے کے لیے چنگل پٹو آیا تھا، جو گزشتہ سال بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔
گریجا دبئی میں اپنے بیٹے کے ساتھ رہ رہی تھی اور 2 نومبر کو گڈووانچیری میں اپنے خاندان کے فلیٹ پر واپس آئی تھی اور جمعرات کو اس کے بہن بھائی اور اہل خاندان آئے تھے۔ جمعہ کو گھر کے فریج میں اچانک دھماکا ہوا جس سے دم گھٹنے سے تینوں افراد جاں بحق ہوگئے۔
معلومات کے مطابق، بھارگوی اور آرادھنا بیڈ روم میں سو رہے تھے، جب کہ تینوں بہن بھائی لیونگ روم میں تھے۔ ریفریجریٹر پھٹنے کے بعد دھوئیں کی وجہ سے بھارگوی اور آرادھنا کا دم گھٹ گیا۔ پڑوسی نے مدد کے لیے چیخیں سنیں تو فلیٹ کا دروازہ توڑ دیا۔
گڈووانچیری پولیس اسٹیشن کے ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا، “ڈاکٹرز نے راجکمار، گریجا اور رادھا کو اسپتال پہنچنے پر مردہ قرار دیا۔ بھارگوی اور آرادھنا کو جب ہسپتال لایا گیا تو وہ بے ہوش تھیں اور اب ٹھیک ہیں۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…