Bihar News: مشرقی پٹنہ میں اتوار کو دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو افراد ہلاک اور دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ گٹھولی گاؤں میں مقامی باہوبلی بچہ رائے اور چندریکا رائے کے درمیان پارکنگ کو لے کر تنازعہ پر پیش آیا ۔ جس کے بعد کچھ ہی دیر میں معاملہ اتنا بڑھ گیا کہ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی۔ ایک شخص، جس کی شناخت گوتم کمار کے طور پر ہوئی، کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ ایک اور شخص نے پٹنہ میڈیکل کالج اینڈ اسپتال (PMCH) میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ باقی تین پی ایم سی ایچ میں زندگی اور موت سے لڑ رہے ہیں۔
ایک اہلکار کے مطابق، چندریکا رائے اپنی کار کو اپنے پرائیویٹ پارکنگ ایریا سے سڑک پر لے جا رہے تھے، جب کہ بچہ رائے اپنے پارکنگ ایریا کے سامنے عمارت کا سامان اکٹھا کر رہے تھے۔ چندریکا رائے نے ان سے سامان ہٹانے کو کہا، جس کی وجہ سے ان کے درمیان زبانی تکرار شروع ہوئی۔ بچہ رائے نے فوراً ہی اپنے ساتھیوں کو بلا لیا، جنہوں نے آکر چندریکا رائے پر فائرنگ کرشروع کر دی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ 50 سے زائد راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ واقعے کے بعد فاتحہ میں بچہ رائے کے رشتہ دار کے شادی ہال کو بھی آگ لگا دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…