علاقائی

Parakala Prabhakar on Election: ‘ملک میں نہیں ہوں گے دوبارہ انتخابات ‘، وزیر خزانہ سیتا رمن کے خاوند پرکلا پربھاکر کا حیران کُن دعوی

ملک کے معروف ماہراقتصادیات اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے خاوند پرکلا پربھاکر نے حیران کن دعوی کیا ہے۔ ان کے اس دعوی سے ملک بھر میں سنسنی پھیلنے کا امکان ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہو ں نے کہا کہ رواں برس ہونے والے عام انتخاب میں اگر بی جے پی جیت حاصل کرلیتی ہے تو پھرملک میں دوبارہ انتخابات نہیں ہوں گے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے شوہر پرکلا کا یہ بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ ملک کی اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس نے خود پرکلا پربھاکر کے بیان کا ویڈیو شیئر کیا ہے۔ انہوں نے یہاں تک دعویٰ کیا کہ منی پور جیسی صورتحال پورے ملک میں ہوسکتی ہے۔

کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 1.49 منٹ کی طویل ویڈیو شیئر کیا –  پارٹی نے مزید کہا، “پارکلا جی ایک معروف ماہر اقتصادیات ہیں اور وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے شوہر ہیں۔”

2029 میں انتخابات نہیں ہوں گے: پرکالا پربھاکر

دراصل، ماہر اقتصادیات پرکلا پربھاکر نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا، جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر ملک میں تیسری بار وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت بنتی ہے تو کیا ہونے والا ہے؟ اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو اس بات کا امکان ہے کہ آپ کسی اور الیکشن کی توقع نہیں کر سکتے، اگر یہ حکومت 2024 کے انتخابات کے بعد واپس آتی ہے تو اس کے بعد انتخابات نہیں ہوں گے۔

ملک کا آئین بدلے گا

پرکلا پربھاکرنے مزید کہا کہ “ملک کا جو آئین اور نقشہ اب آپ کے پاس ہے، وہ پوری طرح بدل جائے گا، آپ اسے پہچان بھی نہیں پائیں گے، آپ پاکستان بھیجنے، مارنے یا بھگانےکی باتیں جو دھرم سنسد جیسی جگہوں پر سنی اور بولی جاتی ہیں وہ باتیں آپ لال قلعہ سے سنیں گے۔” ماہر اقتصادیات نے کہا، “ایسی چیزوں کے حوالے سے مکمل طور پر کھلا کھیل ہو گا، یہ ملک کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔”

منی پور جیسی صورتحال پورے ملک میں ہوگی: ماہر اقتصادیات پرکالا

نرملا سیتا رمن کے شوہر پرکلا نے بھی پورے ملک میں منی پور جیسی صورتحال پیدا ہونے کے تعلق سے  بھی خبردار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا، “ابھی آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ منی پورمیں تشدد ہو رہا ہے، اس لیے یہاں اس کے ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ آپ کو ایسا سوچنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ جو کچھ آج منی پور میں ہو رہا ہے، وہ کل آپ کے ساتھ ہو گا یا ہمارے ساتھ ہوگا۔  لداخ، منی پور جیسی صورت حال یا کسانوں کے ساتھ جس طرح کا سلوک کیا گیا ہے وہ یقیناً پورے ملک میں ہوگا۔”

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Adani Hindenburg issue: سینئر وکیل مہیش جیٹھ ملانی نے اڈانی گروپ پر ہنڈن برگ رپورٹ میں ‘چینی لنک’ کی طرف کیااشارہ

جیٹھ ملانی نے دعویٰ کیا کہ امریکی تاجر مارک کنگڈن نے اڈانی گروپ پر رپورٹ…

40 mins ago

RJD Foundation Day: اگست میں گرسکتی ہے مودی حکومت، کارکنان تیار رہیں… لالو پرساد یادو کا بڑا دعویٰ

بہارکے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے…

1 hour ago

India vs Zimbabwe T20 Series 2024: زمبابوے کے خلاف ٹیم انڈیا کے لیے اتنی آسان نہیں ہوگی ٹی 20 سیریز، جانئے کچھ اہم فیکٹز

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا اپنی ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی ہوں گے، جنہیں 86…

1 hour ago