قومی

Delhi Excise Policy: بی آر ایس لیڈر کے کویتا کی درخواست ضمانت مسترد، بیٹے کے امتحان کا حوالہ دیتے ہوئے مانگی گئی تھی ضمانت

Delhi Excise Policy: بی آر ایس لیڈر کے کویتا کو پیر (8 اپریل) کو دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے دہلی شراب پالیسی کیس میں تہاڑ جیل میں بند کویتا کی عبوری ضمانت کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ بی آر ایس لیڈر کویتا کو گزشتہ ماہ شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ گزشتہ 2 اپریل کو عدالت نے انہیں 14 دن کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا تھا۔ وہ 15 اپریل تک جیل میں رہیں گی۔

اپنے بیٹے کے امتحانات کا حوالہ دیتے ہوئے، کویتا نے عدالت سے اپنی عبوری ضمانت دینے کی اپیل کی تھی۔ بی آر ایس لیڈر کی درخواست پر سماعت کے دوران ان کے وکیل نے دلیل دی کہ کے کویتا کے بیٹے کے امتحان اپریل کے مہینے میں شروع ہونے والے ہیں۔ ان کے 16 سالہ بیٹے کو امتحانات کے دوران ماں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ وکیل کا مزید کہنا تھا کہ والدہ کی عدم موجودگی کو نہ بھائی پورا کر سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی اور، ایسی صورت میں انہیں عبوری ضمانت دی جائے۔

اکیلا نہین ہے کے کویتا کا بیٹا: ای ڈی

سماعت کے دوران ای ڈی کی جانب سے پیش ہوئے وکیل زوہیب حسین نے کہا کہ کویتا کیس کی اہم ملزمہ ہیں۔ انہوں نے اپنے موبائل فون سے ملنے والے شواہد سمیت اپنے خلاف ثبوتوں کو تلف کر دیا ہے۔ ای ڈی کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ جانچ ایجنسی اس معاملے میں کامیابی کے راستے پر ہے اور کویتا کو عبوری ضمانت دینے سے تحقیقات میں رکاوٹ آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کویتا کے بیٹے کے 12 میں سے 7 امتحان ہو چکے ہیں۔ وہ اکیلا نہیں ہے، کیونکہ اس کے والد اور بڑے بھائی بھی اس کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- Parakala Prabhakar on Election: ‘ملک میں نہیں ہوں گے دوبارہ انتخابات ‘، وزیر خزانہ سیتا رمن کے خاوند پرکلا پربھاکر کا حیران کُن دعوی

کویتا پر ساؤتھ گروپ کی اہم رکن ہونے کا الزام

ای ڈی نے شراب پالیسی کیس سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کے کویتا کو 15 مارچ کو حیدرآباد سے گرفتار کیا تھا۔ تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کویتا پر الزام ہے کہ وہ ساؤتھ گروپ کی اہم رکن ہیں۔ ساؤتھ گروپ پر دہلی کی عام آدمی پارٹی کو شراب کے لائسنس کے لیے 100 کروڑ روپے کی رشوت دینے کا الزام ہے۔ تلنگانہ قانون ساز کونسل کی رکن کویتا نے کئی بار عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کی ہیں، لیکن انہیں ابھی تک کوئی راحت نہیں ملی ہے۔ وہ 15 اپریل تک عدالتی حراست میں ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

29 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago