قومی

lok sabha election 2024: مادھوی لتا کو ملی وائی پلس سیکیورٹی، آئی بی کی دھمکی کی رپورٹ کے بعد وزارت داخلہ کا فیصلہ

حیدرآباد لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کی امیدوار مادھوی لتا کو وزارت داخلہ نے وائی پلس زمرہ کی سیکورٹی فراہم کی ہے۔ مادھوی لتا حیدرآباد سے اسد الدین اویسی کے خلاف الیکشن لڑ رہی ہیں۔ وزارت داخلہ نے آئی بی کی دھمکی کی رپورٹ کی بنیاد پر مادھوی لتا کو سیکورٹی دی ہے۔

وائی پلس  کیٹیگری میں مسلح پولیس کے 11 کمانڈوز تعینات ہیں، جن میں سے 5 پولیس اہلکار وی آئی پی کے گھروں اور ان کے ارد گرد ان کی سیکیورٹی کے لیے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ 6 پی ایس او متعلقہ وی آئی پی کو تین شفٹوں میں سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں۔

مادھوی لتا کون ہیں؟

مادھوی لتا حال ہی میں اس وقت سرخیوں میں آئیں جب بی جے پی نے انہیں حیدرآباد سے اسد الدین اویسی کے خلاف اپنا امیدوار بنایا۔ انہیں بنیاد پرست ہندوتوا کا چہرہ سمجھا جاتا ہے، اور یہاں تک کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی ان کی تعریف کی ہے۔

حیدرآباد سیٹ کی تاریخ

حیدرآباد کو اے آئی ایم آئی ایم کا گڑھ سمجھا جاتا ہے جہاں 1984 سے اویسی خاندان کا کنٹرول ہے۔ اسد الدین اویسی کے والد سلطان صلاح الدین نے پہلی بار 1984 میں اس سیٹ سے لوک سبھا الیکشن جیتا تھا۔ وہ اس سیٹ سے 20 سال تک ایم پی رہے۔ اس کے بعد اس سیٹ پر اسد الدین اویسی چھائے ہوئے ہیں ، جن سے مادھوی لتا اس لوک سبھا الیکشن میں مقابلہ کریں گی۔

کہا جاتا ہے کہ اسد الدین اویسی کو ان کے گڑھ سے ہرانا مشکل ہے اس لیے بی جے پی کو اس بار ہندوتوا کا چہرہ مل گیا ہے۔ مادھوی لتھا پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں اور ونرینچی کے نام سے ایک ہسپتال بھی چلاتی ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنے ہندوتوا حامی موقف کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔ مادھوی لتا ایک بھرتناٹیم ڈانسر بھی ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

PAK vs WI CHAMPS: شاہد آفریدی کی گیندبازی اور شعیب ملک کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستانی ٹیم کی شاندار جیت

اس میچ میں ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک نے بہترین اننگز کھیلی…

9 mins ago

Second World War Bomb:بنگال میں عرصہ دراز بعد دوسری جنگ عظیم کا بم ملا، ممتا بنرجی نے خود ٹویٹ کی بم کی تصویر

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی…

17 mins ago

Adani Hindenburg issue: سینئر وکیل مہیش جیٹھ ملانی نے اڈانی گروپ پر ہنڈن برگ رپورٹ میں ‘چینی لنک’ کی طرف کیااشارہ

جیٹھ ملانی نے دعویٰ کیا کہ امریکی تاجر مارک کنگڈن نے اڈانی گروپ پر رپورٹ…

1 hour ago

RJD Foundation Day: اگست میں گرسکتی ہے مودی حکومت، کارکنان تیار رہیں… لالو پرساد یادو کا بڑا دعویٰ

بہارکے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے…

2 hours ago