علاقائی

Encounter underway at Halan forest area of Kulgam : جنوبی کشمیر کے کولگام میں سیکورٹی فورسز اور ملیٹنٹوں میں جھڑپ،تین جوان زخمی

جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے ہالن جنگل میں دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم جاری ہے۔ یہ تصادم آج جموں و کشمیر پولیس اورفوج کی مشترکہ ٹیم کی جانب سے ہالن کے جنگلات میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کرنے کے بعد شروع ہوا۔ وہاں چھپے دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔ جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کاروائی  شروع کردی۔ علاقے کا محاصرہ کرکے ملیٹنٹوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔اضافی سیکورٹی فورسز بھی پہنچی ہے اور چونکہ جنگل کا علاقہ ہے اس لئے یہ جھڑپ دیر تک جاری رہ سکتی ہے۔ ابھی تک کسی ملیٹنٹ کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ البتہ خبر لکھے جانے تک تین جوان کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

اس تصادم کے سلسلے میں جانکاری دیتے ہوئے کشمیرزون پولیس نے ٹویٹ کیا کہ ایسا مانا جا رہا ہے کہ 2-3 دہشت گرد پھنسے ہوئے ہیں۔ تصادم میں تین جوان زخمی ہوئے ہیں۔ اسے علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔  یاد رہے کہ اس سے پہلے یکم اگست کو، جموں و کشمیر پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ آپریشن میں کولگام میں دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ  سے منسلک گرینیڈ پھینکنے والے ماڈیول کا پردہ فاش کیا تھا۔

پونچھ میں چار دہشت گرد مارے گئے

اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے چار ساتھیوں کو گرفتار کر لیاتھا۔ یہ سبھی کولگام کے رہنے والے تھے۔ اس کے علاوہ گزشتہ ماہ 18 جولائی کو پونچھ کے سندھرا علاقے میں جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن میں سیکورٹی فورسز نے چار دہشت گردوں کو مار گرایا تھا۔ فوجی حکام نے بتایا تھا کہ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے چار اے کے 47 رائفلیں، دو پستول اور دیگر دھماکہ خیزمواد برآمد کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Abhijeet Dipke: ابھیجیت دیپکے اور سی جےپی ٹیم کے خلاف پولیس میں شکایت، لگے یہ الزامات

شکایت میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ سرگرمی کو ’پُرامن احتجاج‘ قرار نہیں دیا جا…

59 seconds ago

این آئی اے کیس میں پانچ سال سے زائد عرصے سے زیرحراست محمد شہزاد کمال کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی ضمانت

یہ ضمانت ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی جانب…

26 minutes ago

Asian Games 2026: انکش پنگھال کا گولڈن پنچ، 6میڈل کے ساتھ ہندوستان کی باکسنگ مہم ختم

انکش پنگھال کے گولڈ کے ساتھ ہی ایشیئن گیمز 2026 میں ہندوستان کی باکسنگ مہم…

43 minutes ago

Gold Smuggling Case: رانیہ راؤ پر پھر کسا شکنجہ، چاروں ملزمان پرتقریباً 270 کروڑ روپے جرمانہ

الزام ہے کہ سونا جسم کے مختلف حصوں، کپڑوں اور جوتوں میں چھپا کر ہندوستان…

1 hour ago