ایودھیا میں رام مندر تعمیر کمیٹی کے ایک رکن نے بتایا کہ ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح 14-24 جنوری کے درمیان کیا جائے گا۔ افتتاح کی تیاریاں (پوجا) 14 جنوری کو شروع ہوں گی اور افتتاحی تاریخ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی تصدیق کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔مندر کے ٹرسٹ کے ایک سینئر رکن نے کہا کہ ٹرسٹ نے اگلے سال 21-24 جنوری کو زیر تعمیر مندر میں رام للا کی ‘پران پرتیستھا’ تقریب کے انعقاد کی تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ شبھ وقت 14 جنوری سے شروع ہوگا اور ‘شبھ مہورت’ 15 سے 24 جنوری کے درمیان کسی بھی وقت ہوگی۔ چونکہ پران پرتیستھا پوجا میں دن لگتے ہیں، پوجا 14 جنوری سے شروع ہوگی اور وزیر اعظم آخری دن موجودگی کی تصدیق کریں گے۔اس کے بعد اعلان کردیا جائے گا۔
رام مندر ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے تصدیق کی کہ پی ایم مودی کی شرکت کے لیے ایک خط پہلے ہی بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پی ایم کے علاوہ ممتاز شخصیات کو ’پران پرتیستھا‘ کے لیے مدعو کیا جائے گا۔ ٹرسٹ کا منصوبہ ہے کہ تقریب کے لیے 136 ’سناتن‘ روایات کے 25,000 ہندو مذہبی رہنماؤں کو مدعو کیا جائے۔مندر ٹرسٹ توقع کر رہا ہے کہ مندر کے اندر تقریباً 10,000 لوگ اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ جبکہ پران پرتیستھا کی تقریب کے دن یاتریوں کی تعداد لاکھوں میں جا سکتی ہے اور ہجوم کے انتظام کے لئے ضلع انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ عقیدت مندوں کی آسانی سے نقل و حرکت کو یقینی بنائے۔ٹرسٹ افتتاح سے پہلے 30 دن تک روزانہ 1 لاکھ سنتوں اور عقیدت مندوں کو کھانا کھلائے گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 9 نومبر 2019 کو ایودھیا کیس میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے متنازعہ مقام کی 2.77 ایکڑ زمین مندر کی تعمیر کے لیے ہندو فریق کو دینے کا حکم دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ایودھیا میں ہی ایک اہم مقام پر مسجد کی تعمیر کے لیے پانچ ایکڑ زمین مسلمانوں کو دینے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ عدالت کے حکم کی تعمیل میں ایودھیا ضلع انتظامیہ نے ایودھیا کی سوہاوال تحصیل کے دھنی پور گاؤں میں سنی سنٹرل وقف بورڈ کو زمین دی تھی۔ مسجد کی تعمیر کے لیے بورڈ کے ذریعے قائم کردہ انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے اس زمین پر ایک مسجد کے ساتھ ساتھ ایک اسپتال، کمیونٹی کچن لائبریری اور ایک تحقیقی ادارہ بنانے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔ لیکن اب فنڈ کی کمی کی شکایت لیکر یہ ٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے اور مسجد کا کوئی نام ونشان نہیں ہے۔ حالانکہ ٹرسٹ کا دعویٰ ہے کہ چھوٹی مسجد بنائیں گے اور وہ بھی دسمبر2023 تک مکمل کرلیں گے ۔ لیکن ابھی تک بہت زیادہ پیش رفت نہیں دیکھی جارہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…