علاقائی

DMDK Chief Vijayakanth Death: کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وینٹی لیٹر پر ڈی ایم ڈی کے چیف وجے کانت کی موت

DMDK Chief Vijayakanth Death: اداکار سے سیاست دان بنے وجے کانت کی جمعرات کو موت ہو گئی۔ وہ کورونا پازیٹیو پائے گئے تھے۔ اس کے بعد سانس لینے میں دشواری کے باعث انہیں چنئی کے ایک اسپتال میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی نے اسپتال ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈی ایم ڈی کے پارٹی کے بانی وجے کانت کو چنئی کے ایم آئی او ٹی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ یہیں انہوں نے آخری سانس لی۔ ان کی موت کے بعد اسپتال کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

2005 میں تشکیل دی تھی DMDK

اداکار وجے کانت نے 2005 میں دیسیا مرپوکوڈ دراوڑ کزگم پارٹی بنائی۔ ڈی ایم ڈی کے تمل ناڈو میں 2011 سے 2016 تک اہم اپوزیشن پارٹی تھی اور وجے کانت اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تھے۔

2006 میں، وجے کانت کی پارٹی ڈی ایم ڈی کے نے تمل ناڈو کی تمام 234 سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا۔ لیکن وجے کانت اکیلے ہی الیکشن جیتنے میں کامیاب رہے۔ باقی تمام نشستوں پر ان کی پارٹی کے امیدواروں کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ تاہم اس الیکشن میں ان کی پارٹی کو 8.38% ووٹ ملے۔

2009 کے لوک سبھا انتخابات میں بھی وجے کانت کی پارٹی کے ساتھ ایسی ہی صورت حال ہوئی، جب پارٹی نے ریاست کی 40 میں سے 39 لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن لڑا، لیکن ایک بھی سیٹ نہیں جیت پائی۔ وجے کانت کی پارٹی نے ان دونوں انتخابات میں کسی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں- Israel Gaza War: فرانسیسی صدر نے وزیر اعظم نیتن یاہو سے غزہ میں “مستقل جنگ بندی” کی اپیل کی، انسانی بحران پر کیا تشویش کا اظہار

2011 میں، وجے کانت کی پارٹی نے 41 سیٹوں پر الیکشن لڑا اور 29 سیٹیں جیتیں۔ اس انتخاب میں، ڈی ایم ڈی کے جے للیتا کی پارٹی (اے آئی اے ڈی ایم کے) کے بعد دوسری پارٹی کے طور پر ابھری، وجے کانت اپوزیشن کے لیڈر بنے۔ تاہم اس کے بعد ان کی پارٹی 2016 اور 2021 کے اسمبلی انتخابات میں ایک بھی سیٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔ اسی طرح 2014 اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں ڈی ایم ڈی کے ایک بھی سیٹ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Bihar Bridge Collapse: بہار میں 15 انجینئر معطل، 17 دنوں میں 12 پل گرنے پر ہوئی کارروائی

ایڈیشنل چیف سکریٹری چیتنیا پرساد نے کہا کہ نئے پل بنائے جائیں گے۔ اس کے…

28 mins ago

Deepika Padukone Baby Gender Prediction: دیپیکا پادوکون دیں گی بیٹے کو جنم؟ ڈیلیوری سے پہلے ہی ہوگیا انکشاف

دیپیکا پادوکون حاملہ ہیں اوراسی سال ستمبرمیں اپنے بچے کو جنم دیں گی۔ اس سے…

55 mins ago

The Indian Army gets over 35,000 rifles: پی ایم مودی کےروس دورہ سے قبل ہندوستانی فوج کیلئے اچھی خبر، 35000 اے کے 203 رائفلیں فراہم

وزیر اعظم نریندر مودی کا دورہ روس 8-9 جولائی کو متوقع ہے۔ جہاں وہ روسی…

1 hour ago

PAK vs WI CHAMPS: شاہد آفریدی کی گیندبازی اور شعیب ملک کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستانی ٹیم کی شاندار جیت

اس میچ میں ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک نے بہترین اننگز کھیلی…

2 hours ago

Second World War Bomb:بنگال میں عرصہ دراز بعد دوسری جنگ عظیم کا بم ملا، ممتا بنرجی نے خود ٹویٹ کی بم کی تصویر

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی…

2 hours ago