علاقائی

Tarsem Singh Murder Case: پولیس انکاؤنٹر میں مارا گیا ڈیرہ کارسیوا چیف ترسیم سنگھ قتل کا ملزم، دوسرے کی تلاش تیز

اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر میں نانک متہ گرودوارہ کے ڈیرہ کارسیوا سربراہ کا قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے مار ڈالا۔ پیر کی رات دیر گئے پولیس اور ایس ٹی ایف کے ساتھ انکاؤنٹر میں گولی لگنے کے بعد ملزم امرجیت سنگھ کی موت ہوگئی۔ اس دوران قتل میں ملوث دوسرا ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس انکاؤنٹر میں مارا گیا ملزم

موصولہ اطلاع کے مطابق ڈیرہ کارسیوا کے چیف ترسیم سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے امرجیت سنگھ کا اتراکھنڈ ایس ٹی ایف اور ہریدوار پولیس کے ساتھ انکاؤنٹر ہوا۔ جس میں وہ مارا گیا۔ یہ انکاؤنٹر بھگوان پور علاقے میں ہوا۔ امرجیت کا دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ اب پولیس اس ملزم کی تلاش میں مصروف ہے۔

سربجیت سنگھ نے لی تھی قتل کی ذمہ داری

ترسیم سنگھ کو پنجاب اور ترائی میں سکھوں کا لیڈر سمجھا جاتا تھا۔ ان کے قتل کی ذمہ داری ترن تارن کے گاؤں میاونڈ کے رہنے والے سربجیت سنگھ نے لی تھی۔ انکاؤنٹر کے بعد معلومات دیتے ہوئے اتراکھنڈ کے ڈی جی پی ابھینو کمار نے کہا کہ ترسیم سنگھ کے قتل کے بعد ملزمان کی تلاش کی جا رہی تھی۔ جس کے لیے ایس ٹی ایف اور مقامی پولیس مسلسل چھاپے مار رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں جرائم کرنے والے مجرموں سے سختی سے نمٹا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرشانت کشور نے راہل گاندھی کو پیچھے ہٹنے کا دیا مشورہ، برہم ہو گئی کانگریس، جانئے پی کے نے کیا کہہ دیا

آپ کو بتا دیں کہ ڈیرہ کارسیوا کے چیف ترسیم سنگھ کو 28 مارچ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ انہیں بہت قریب سے گولی ماری گئی تھی۔ واقعہ کے وقت ترن تارن کا رہنے والا سربجیت سنگھ موٹر سائیکل چلا رہا تھا۔ اس کے پیچھے بیٹھے امرجیت سنگھ نے گولی چلائی تھی۔ اسے کلیدی ملزم بنایا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

4 hours ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

4 hours ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

6 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

6 hours ago