علاقائی

Horrific Road Accident in Bawana: دہلی کے بوانا انڈسٹریل ایریا میں خوفناک سڑک حادثہ، تین افراد کی موت، ایک زخمی

نئی دہلی: دہلی کے بیرونی شمالی ضلع کے بوانا انڈسٹریل ایریا میں ایک موٹر سائیکل کو تیز رفتار گاڑی نے زوردار ٹکر مار دی۔ اس المناک سڑک حادثے میں تین مزدوروں کی موت ہو گئی، جب کہ ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ بوانا سیکٹر 3 کی کنیکٹنگ روڈ پر واقع فیکٹری نمبر C-81 کے قریب پیش آیا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے تینوں مزدوروں کی شناخت ہو گئی ہے اور پولیس مزید کارروائی میں مصروف ہے۔ دہلی پولیس کے مطابق جب چار نوجوان ایک ہی موٹر سائیکل پر جا رہے تھے تبھی ایک تیز رفتار گاڑی نے انہیں زور سے ٹکر مار دی۔ حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

زخمیوں کو فوری طور پر پہنچایا گیا اسپتال

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بوانا تھانے کی پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی مہارشی والمیکی اسپتال پوٹھ خورد پہنچایا۔ اسپتال میں ڈاکٹروں نے تین نوجوانوں کو مردہ قرار دیا جن میں 38 سالہ وجے، 30 سالہ رماکانت  اور نندو کمار شامل ہیں۔ تینوں مہلوکین بوانہ میں رہتے اور کام کرتے تھے۔ چوتھا نوجوان 19 سال کا راجا رام نملیش اس حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا اور اسے ابتدائی علاج کے بعد دوسرے اسپتال ریفر کردیا گیا۔

ایک ہی بائک پر سوار تھے چاروں نوجوان

واقعہ کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے دہلی پولیس کی کرائم ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ ابتدائی تفتیش اور جائے وقوعہ کے معائنے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ چاروں نوجوان ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے جب انہیں تیز رفتار ٹاٹا چیمپئن ٹیمپو نے ٹکر مار دی۔ حالانکہ، بعد میں پولیس نے ٹیمپو اور موٹر سائیکل دونوں کو قبضے میں لے لیا۔

ٹیمپو کے ڈرائیور کی تلاش میں جٹی پولیس

اس معاملے میں، ایف آئی آر نمبر 366/25، مورخہ 15 جون، 2025 کو بھارتی نیائے سنہیتا (بی این ایس) کی دفعہ 281 اور 106 (1) کے تحت بوانا پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس فرار ہونے والے ٹاٹا چیمپیئن ٹیمپو کے ڈرائیور کی تلاش کر رہی ہے اور حادثے کے تمام پہلوؤں کی مکمل جانچ کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

3 hours ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

4 hours ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

5 hours ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

5 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

6 hours ago