لندن جانے والا ایئر انڈیا کا طیارہ جمعرات کی دوپہر احمد آباد ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ایک رہائشی علاقے میں گر گیا۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار 242 مسافروں اور عملے کے ارکان کے علاوہ آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے کئی افراد کی بھی موت ہو گئی۔
1000 ° C درجہ حرارت، زندہ رہنا ناممکن
حکام نے بتایا کہ طیارہ گرنے کے بعد آگ میں درجہ حرارت 1000 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ،جس سے ریسکیو آپریشن مشکل ہو گیا۔ موقع پر موجود جانور اور پرندے بھی زندہ نہ بچ سکے۔ مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا، “طیارے میں 1.25 لاکھ لیٹر ایندھن تھا، جس میں آگ لگ گئی، ایسی صورتحال میں کسی کو بچانا ممکن نہیں تھا۔”
مقامی لوگوں نے کچھ لوگوں کو بچا لیا لیکن…
ایس ڈی آر ایف حکام نے بتایا کہ ان کی ٹیمیں دوپہر 2-2:30 بجے تک جائے حادثہ (بی جے میڈیکل کالج ہاسٹل اور ڈاکٹرس کوارٹر) پہنچ گئیں۔ اس سے قبل مقامی لوگوں نے کچھ لوگوں کو زندہ نکال لیا تھا ،قابل ذکر بات یہ ہے کہ ریسکیو ٹیموں کو کوئی بھی زندہ نہیں ملا تھا۔
ایک سینئر فائر آفیسر نے انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے کہا، “طیارے کے فیول ٹینک کے پھٹنے سے اتنی خوفناک آگ لگی کہ درجہ حرارت چند سیکنڈ میں 1000 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گی۔ کسی کے بچنے کا کوئی امکان نہیں تھا۔”
ایس ڈی آر ایف کے اہلکار پی پی ای کٹس کے ساتھ موقع پر پہنچے ،لیکن درجہ حرارت اتنا زیادہ تھا کہ کام کرنا مشکل تھا۔ ہر طرف ملبہ اور جلتی ہوئی باقیات تھیں۔ پولیس کے مطابق سول اسپتال میں 265 لاشیں لائی گئی ہیں ،قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابھی تک سرکاری طور پر مرنے والوں کی تعداد کا اعلان نہیں کیا گیا۔
اس طیارے میں وجے روپانی بھی تھے
آپ کو بتاتے چلیں کہ اس طیارے میں 242 مسافروں کے ساتھ گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی بھی سوار تھے، جو اپنے اہل خانہ سے ملنے لندن جا رہے تھے۔ یہ AI-171 طیارہ لندن جا رہا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو
وتھیا نے ایشین گیمز میں بھارت کے لیے ایک گولڈ، ایک سلور اور ایک برونز…
زیادہ تر لوگ سرکاری ملازمت کو صرف ملازمت کا تحفظ، مستقل آمدنی اور دیگر سہولتوں…
روپی سورین کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں میں غم کی لہر، صدر دروپدی…
نئی دہلی میں ’سیوا سنکلپ - راشٹر نرمان کے 25 سال‘ تقریب کا انعقاد، خدمت،…
ایشین گیمز 2026 میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے ہندوستانی باکسر کپل پوکھریا کا اگلا…
نوبیل امن انعام 2026 کے اعلان سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار…