قومی

Delhi Crime News: دہلی کے جامع مسجد تھانہ میں پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ، 5 زخمی، 3 کی حالت نازک

نئی دہلی: دہلی میں مجرموں کے حوصلے اس قدربلند ہیں کہ اب پولیس تھانے کے اندربھی پولیس اہلکارمحفوظ نہیں ہیں۔ تازہ معاملہ پرانی دہلی کے جامعہ مسجد تھانے کا ہے، جہاں پوچھ گچھ کے دوران ایک شخص نے پولیس اہلکاروں پرچاقوسے حملہ کردیا۔ اس حملے میں پانچ پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔ ان میں سے تین کی حالت شدید سنگین بتائی جا رہی ہے۔ سبھی زخمیوں کواسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیا ہے۔

اہل خانہ کی شکایت پرتھانے بلایا گیا تھا ملزم

ملزم کی شناخت نبیل کے طورپرہوئی ہے۔ اس کے خلاف پولیس کوشکایت ملی تھی کہ وہ اپنی ماں اوربہن کوپریشان کرتا ہے۔ اسی شکایت کی بنیاد پردہلی پولیس نے پیرکے روزاسے پوچھ گچھ کے لئے جامع مسجد تھانے بلایا تھا۔ پولیس اہلکاراس سے فیملی تنازعہ سے متعلق پوچھ گچھ کررہے تھے۔ اسی دوران اچانک اس نے چاقو نکال لیا اورپولیس اہلکاروں پرحملہ کردیا۔

دوپہر ڈھائی بجے کی واردات

بتایا جا رہا ہے کہ یہ پورا حادثہ تقریباً ڈھائی بجے کا ہے۔ تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں کوملزم نے سنبھلنے کا موقع تک نہیں دیا اوران پرچاقوسے حملہ کرنے شروع کردیئے۔ اس حملے میں پانچ پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔ ان کے چہرے اورگردن پرچوٹیں آئی ہیں۔ اچانک ہوئے اس حملے سے تھانے میں افراتفری مچ گئی۔

تین پولیس اہلکاروں کی حالت نازک

حادثہ کے بعد سبھی زخمی پولیس اہلکاروں کوفوری طورپراسپتال پہنچایا گیا۔ تین پولیس اہلکاروں کی سنگین حالت کودیکھتے ہوئے انہیں سرگنگا رام اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جبکہ دودیگرپولیس اہلکاروں کا سنجیونی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم زخمیوں کی نگرانی کررہی ہے۔

تھانے سے بھاگ کرچرائی موٹرسائیکل

حملے کے بعد ملزم تھانے سے فرارہوگیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ بھاگنے کے لئے اس نے ایک دوپہیہ گاڑی بھی چرالی تھی۔ حالانکہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کوگرفتارکرلیا ہے۔ فی الحال پورے معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔ ساتھ ہی یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ ملزم نے اچانک پولیس اہلکاروں پرحملہ کیوں کیا اوراس کے پاس چاقو کہاں سے آیا تھا؟

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Kashi Tamil Sangamam 5.0: کاشی تمل سنگمم 5.0 کے تحت فوٹوگرافی مقابلے اور بھجن شام کا انعقاد، کاشی اور تمل ناڈو کے مشترکہ ثقافتی ورثے کی عکاسی

بنارس ہندو یونیورسٹی کے طلبا نے تاریخی کاماکوٹیشور مندر کے فن تعمیر کو کیمرے میں…

1 hour ago