بھارت ایکسپریس۔
DMRC:؎ڈی ایم آر سی نے 31 دسمبر کی شام کو قومی دارالحکومت دہلی میں میٹرو سے سفر کرنے والے مسافروں کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈی ایم آر سی نے جمعہ کو کہا کہ 31 دسمبر کو نئے سال کے موقع پر رات 9 بجے کے بعد مسافروں کو راجیو چوک میٹرو اسٹیشن سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 31 دسمبر کی رات 9 بجے کے بعد راجیو چوک میٹرو اسٹیشن سے باہر نکلنا بند کر دیا جائے گا۔ میٹرو نے یہ فیصلہ بھیڑ کو کنٹرول کرنے کے لیے دہلی پولیس کے مشورے پر فیصلہ لیا گیاہے۔ ڈی ایم آر سی نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی سہولت کے مطابق سفر کی منصوبہ بندی کریں۔
ڈی ایم آر سی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ راجیو چوک میٹرو اسٹیشن سے آخری ٹرین تک مسافروں کا داخلہ ہوگا۔ یعنی راجیو چوک کے علاوہ کوئی میٹرو اسٹیشن بند نہیں رہے گا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق راجیو چوک میٹرو اسٹیشن سے لوگ دہلی کے کئی وی آئی پی علاقوں میں جاتے ہیں۔ کناٹ پلیس سمیت اس اسٹیشن کے قریب بہت سے مول اور بازار ہیں۔ لوگ یہاں نئے سال پر آتے ہیں اور نئے سال کا جشن مناتے ہیں۔ لوگوں کی ممکنہ بھیڑ کی وجہ سے یہ اسٹیشن رات 9 بجے کے بعد بند کر دیا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس۔
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…