بھارت ایکسپریس۔
Vande Bharat Express:مغربی بنگال کو آج وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کا تحفہ ملا ہے۔ لیکن اس کے افتتاح کے لیے منعقد کی گئی تقریب میں ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا۔ آج مغربی بنگال میں پہلی بار ہاوڑہ سے نیو جلپائی گوڑی تک وندے بھارت ایکسپریس ٹرین شروع ہوئی۔
مرکزی حکومت کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں ’جے شری رام‘ کے نعرے لگائے گئے۔ اس سے مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کافی ناراض تھیں۔
اس دوران انہوں نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اسٹیج شیئر کرنے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد وہ پروگرام میں اسٹیج سے ملحق کرسی پر بیٹھ گئیں۔ یہیں سے ممتا بنرجی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔
مرکزی وزیر ریلوے جشن مناتے نظر آئے
بتایا جا رہا ہے کہ ممتا بنرجی کے ہاوڑہ اسٹیشن کے پروگرام کے مقام پر پہلے سے موجود بی جے پی حامیوں نے ’جئے شری رام‘ کے نعرے لگائے۔ تاہم اس دوران اسٹیج پر موجود مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو نے صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کی اور بی جے پی کے حامیوں سے ایسا نہ کرنے کی درخواست کی۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو منانے کی کوشش کرتے ہوئے وزیر ریلوے کو بھی بار بار اسٹیج پر بیٹھنے کی درخواست کرتے ہوئے دیکھا گیا، جسے ممتا بنرجی نے ٹھکرا دیا۔
گورنر کے منانے پر دی گئی تقریر
آنند بوس کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے بات چیت کرتے دیکھا گیا۔ ناراضگی کی وجہ سے ممتا نے شروع میں تقریر کرنے سے بھی انکار کر دیا ۔
لیکن گورنر کے کئی بار درخواشت کرنے پر ممتا بنرجی منچ پر آئیں لیکن انہوں نے تقریر نہیں کی۔
ممتا اس سے پہلے بھی ناراض ہوچکی ہیں
اس سے پہلے بھی ممتابنرجی اس طرح کے نعرے بازی سے ناراض ہو چکی ہیں۔ 23 جنوری 2021 کو، کولکتہ کے وکٹوریہ میموریل ہال میں نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش کے موقع پر،
بی جے پی کے حامیوں نے وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر مرکزی وزراء کی موجودگی میں نعرے بازی کی تھی ، جس کی ممتا بنرجی نے مخالفت کی۔
بنگال میں گھماسان
اس معاملے کی وجہ سے بنگال میں سیاسی ہلچل مچی ہوئی ہے۔ ریاست کے میونسپل امور اور شہری ترقی کے وزیر فرہاد حکیم نے کہا ہے کہ ’جئے شری رام‘ کسی مندر یا گھر میں شدھ من سے کہنا چاہیے ۔ اس کے باوجود بی جے پی کے حامی ہمارے وزیر اعلیٰ کو چھیڑانے کے لیے اس نعرے کا استعمال کر رہے ہیں۔ اگر ہم چاہتے تو اسے فوراً روک سکتے تھے لیکن ہم سیاسی آداب پر یقین رکھتے ہیں۔
دوسری جانب مغربی بنگال سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ لوکیٹ چٹرجی نے کہا ہے کہ جب وزیر اعظم نریندر مودی وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح کرنے کے لیے آن لائن کرتے دیکھائی دئے تو جئے شری رام کے نعرے لگائے گئے۔ وزیر اعلیٰ کو پریشان کرنے کے لیے نعرے نہیں لگائے گئے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…