Medical Tests Free:دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال(Arvind Kejriwal) کی حکومت نئے سال کے موقع پر دہلی کے لوگوں کو بڑی راحت دینے جا رہی ہے۔ جنہوں نے ایم سی ڈی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو کامیاب کروایا تھا۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت نے اس تجویز کو ہری جھنڈی دے دی ہے، جس سے یکم جنوری سے دہلی کے لوگ 450 قسم کے طبی ٹیسٹ مکمل طور پر مفت کروا سکیں گے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ایم سی ڈی انتخابات میں جیت کے بعد کیجریوال حکومت کا یہ بڑا اعلان ہے۔
اس اسکیم کو ایکم جنوری سے لاگو کیا جائے گا۔
سی ایم کیجریوال نے کہا کہ بہت سے لوگ جب بیمار پڑتے ہیں تو علاج کا خرچ پورے طرح سے نہیں کر پاتے ہیں۔ اس سب وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے یہ فیصلہ لیا سے زیادہ میڈیکل ٹیسٹ مفت ہو نگے۔ کیجریوال کے اس اعلان کا عام آدمی پارٹی کے لیڈروں اس عمل پر خوشی کا ظاہر کی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دہلی میں اروند کیجریوال کی قیادت والی حکومت یکم جنوری سے 450 قسم کے طبی ٹیسٹ مفت فراہم کرے گی۔ یکم جنوری سے دہلی حکومت کے تمام اسپتالوں اور صحت مراکز میں 450 قسم کے طبی ٹیسٹ مفت ہوں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ اب دہلی کے لوگوں کو 450 قسم کے میڈیکل ٹیسٹ کروانے کے لیے پیسے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ تاہم میڈیکل ٹیسٹ کی اقسام کی فہرست ابھی تک جاری نہیں کی گئی۔
حال ہی میں دہلی میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی نے زبردست جیت حاصل کی ہے۔ ایم سی ڈی انتخابات میں 134 سیٹیں جیت کر، اے اے پی نے شہری ادارے پر بی جے پی کی 15 سالہ حکمرانی کا خاتمہ کیا۔ ایم سی ڈی کے 250 وارڈوں میں ہوئے انتخابات میں بی جے پی کو 104 سیٹیں ملیں جب کہ کانگریس کو صرف نو سیٹیں ملیں۔
–بھارت ایکسپریس
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…