علاقائی

Delhi Weather:دہلی نے سردی کے بیچ توڑا گرمی کا ریکارڈ، چار سال بعد 23 جنوری سب سے گرم دن

Delhi Weather: اس بار بدلتے موسم نے سب کو حیران کر دیا ہے۔موسم کے کروٹ لیتے ہی سردی کے بعد گرمی  اچانک  سے بڑھ گئی ہے۔ ایک  طرف   جہاں سردی سے لوگوں کو کافی پریشانی  ہوئی ۔ ایک طرف کڑاکے کی سردی نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ،تو دوسری جانب جنوری کے مہینے میں گرمی نے 4 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ یقین کرنا مشکل ہے لیکن گزشتہ پیر 23 جنوری کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ 4 سالوں کے مقابلے 25.9 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔ آخری بار دہلی میں جنوری کا گرم ترین دن 2019 میں 28.7 ° C (21 جنوری) ریکارڈ کیا گیا تھا۔
محکمہ موسمیات آئی ایم ڈی نے صبح اور شام میں ابر آلود آسمان اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے، جب کہ منگل سے دارالحکومت کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں دوبارہ کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بدھ اور جمعرات کو دہلی کے مختلف حصوں میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے دہلی سمیت شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں مغربی ڈسٹربنس کی وجہ سے صبح اور شام میں ابر آلود آسمان اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ جبکہ منگل سے دارالحکومت کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر کمی دیکھی جا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بدھ اور جمعرات کو دہلی کے ساتھ ساتھ شمالی ہندوستان کی ریاستوں کے مختلف حصوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

اتراکھنڈ، جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش میں برف باری

محکمہ موسمیات نے کہا کہ منگل اور بدھ کو جموں و کشمیر، لداخ اور ہماچل پردیش میں بارش اور برف باری ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اتراکھنڈ میں بھی 25 اور 26 جنوری کو شدید بارش یا برف باری ہوگی۔ پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارش اور برف باری کے لیے اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر کے کچھ علاقوں میں برفانی تودے کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

47 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago