علاقائی

Female judge found hanging: سرکاری رہائش گاہ میں پھندے سے لٹکی ملی خاتون جج کی لاش، مئو کی رہنے والی تھیں جیوتسنا رائے

UP News: اتر پردیش کے بدایوں سے بڑی خبر سانے آہی ہے۔ ہفتہ کی صبح خاتون جج جیوتسنا رائے کی لاش سرکاری رہائش گاہ میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی ہے۔ اس کی اطلاع ملتے ہی پولیس انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی۔ ڈی ایم ایس ایس پی سمیت تمام افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ جائے وقوعہ پر تفتیش کی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ موقع سے ایک سوسائڈ نوٹ بھی ملا ہے۔ خودکشی نوٹ میں کیا لکھا ہے اس بارے میں کوئی انکشاف نہیں کیا گیا ہے۔

اندر سے بند تھا گھر کا دروازہ

جانکاری کے مطابق سول جج جونیئر ڈیویژن کورٹ کی جج جیوتسنا رائے ہفتہ کی صبح عدالت نہیں پہنچی تھیں۔ ان کی رہائش گاہ کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ دروازہ نہ کھلنے پر ان کے ملازمین نے پولیس اور کمپاؤنڈ میں رہنے والے دیگر ججوں کو اطلاع دی جس کی وجہ سے سبھی فوراً موقع پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں- کانگریس میں ہمت ہے تو بنارس میں بی جے پی کو شکست دے کر دکھائے،فی الحال 40 سیٹ بھی نہیں جیت سکتی کانگریس:ممتابنرجی

پھندے سے لٹکی ملی لاش

پولیس نے ان کی رہائش گاہ کا دروازہ دھکیل کر کھولا اور گھر میں داخل ہو گئے۔ ان کی لاش کمرے کے اندر پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایم منوج کمار اور ایس ایس پی آلوک پریہ درشی سمیت تمام افسران وہاں پہنچ گئے۔ فرانزک ٹیم کو موقع پر بلایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- پرکاش امبیڈکر نے کہا- انڈیا فرنٹ کا اب کوئی وجود نہیں ہے، سنجے راوت نے کہا، “انڈیا فرنٹ پوری طرح سے زندہ ہے

مئو کی رہنے والی تھیں جیوتسنا رائے

بتایا جا رہا ہے کہ جیوتسنا رائے اصل میں مئو ضلع کے گھوسی کے قریب ترائیڈیہ گاؤں کی رہنے والی تھیں۔ وہ بدایوں میں سول جج جونیئر ڈویژن کی منصف مجسٹریٹ تھیں۔ بدایوں سے پہلے وہ ایودھیا میں بھی تعینات تھیں۔ وہ 2019 میں سول جج بنی تھیں۔ ان کی عمر 29 سال بتائی گئی ہے۔ سرکاری رہائش گاہ سے خاتون جج کی لاش ملنے پر ہر کوئی حیران۔ سرکاری رہائش گاہ سے خاتون جج کی لاش ملنے کے بعد ہر کوئی حیران ہے اور پوروانچل کے لوگوں کے ساتھ ساتھ کام کرنے والی خواتین میں بھی سوگ کی لہر ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

23 mins ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

1 hour ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

2 hours ago