LK Advani On Bharat Ratna: وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتہ (3 فروری) کوبی جے پی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کو’بھارت رتن‘ دیئے جانے کا اعلان کیا۔ اس پرسابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی نے ردعمل کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف ایک شخص کے طورپرمیرا، بلکہ ان نظریات اوراصولوں کا احترام بھی ہے، جن پرمیں نے عمل کرنے کی کوشش کی۔
اپنے آفیشیل بیان میں ایل کے اڈوانی نے لکھا، “انتہائی عاجزی اورشکرگزاری کے ساتھ، میں ’بھارت رتن‘ کوقبول کرتا ہوں۔ یہ نہ صرف ایک فرد کے طورپرمیرے لئے بلکہ ان نظریات اور اصولوں کے لئے بھی اعزازکی بات ہے، جن کے ذریعہ میں نے اپنی پوری زندگی میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے ساتھ خدمت کی ہے۔” انہوں نے کہا، جب سے میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آرایس ایس) میں بطوررضاکارشامل ہوا ہوں۔ تب سے زندگی میں مجھے جوبھی کام سونپا گیا ہے، میں نے اسے بے لوث کیا ہے۔”
رام مندرکی تعمیر کی وکالت
سال 1990 میں ایودھیا میں رام مندرکی تعمیرکی وکالت کرتے ہوئے اپنی رتھ یاترا کے ذریعہ پارٹی کوقومی سطح پرشہرت دلانے میں اہم کردارنبھانے والےلال کرشن اڈوانی کوہفتہ کے روز بھارت رتن سے سرفرازکرنے کا اعلان کیا گیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے خود اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پرلال کرشن اڈوانی کے ساتھ تصویر شیئرکرکے اس کی اطلاع دی۔
وزیراعظم مودی نے مبارکباد دی
اس موقع پروزیراعظم نریندرمودی نے کہا، “مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ لال کرشن اڈوانی کو بھارت رتن سے سرفرازکیا جائے گا۔ میں نے ان سے فون پربات بھی کی اوراس اعزازسے سرفرازہونے پراہیں مبارکباد دی۔” اس دوران وزیراعظم مودی نے ہندوستان کی ترقی میں لال کرشن اڈوانی کے کردار پرزوردیا اورانہیں ملک کے سب سے معزز لیڈران میں سے ایک بتایا۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…