علاقائی

Viksit Bharat: وکست بھارت کے ساتھ آئین کے وژن کو پورا کیا جائے گا

ہندوستان کے آئین کی بنیادی روح جامع ترقی اور سماجی انصاف پر مبنی ہے۔ انصاف اور سب کے لیے یکساں مواقع اس کے بنیادی اصول ہیں۔ ہندوستان ایک منفرد ملک ہے، جو ایک وسیع آبادی کو بے پناہ تنوع کے ساتھ متحد کرتا ہے۔ لسانی، سماجی، جغرافیائی اور معاشی اختلافات کے باوجود ہم نے اپنی نگاہیں ایک وکشت بھارت کے عظیم تصور پر مرکوز کر رکھی ہیں۔

وزیر اعظم (پی ایم) نریندر مودی نے ہماری آزادی کے 75 ویں سال سے اس کی صد سالہ مدت کو امرت کال کہا ہے۔ 2047 صد سالہ سال تک ہمارے قومی لیڈروں کے خواب شرمندہ تعبیر ہو چکے ہوں گے۔
وزیر اعظم نے ہندوستان میں ہر گھر کو سوریہ گھر بنانے پر حکومت کے زور کو اجاگر کیا،جہاں چھتوں پر شمسی  پلانٹوں  کے ذریعے بجلی پیدا کی جا سکتی ہے اور پیدا ہونے والی اضافی بجلی، حکومت کو واپس فروخت کر کے شہریوں کے لیے اضافی آمدنی پیدا کی جا سکتی ہے۔ وزیر اعظم نے خاندانی سیاست کی برائیوں کے بارے میں بھی لوگوں کو خبردار کیا اور جن نائک کرپوری ٹھاکر، جئے پرکاش نارائن، رام منوہر لوہیا، بابا صاحب امبیڈکر اور مہاتما گاندھی کے نظریات کو یاد کیا۔

وزیر اعظم نے غریبوں، خواتین، نوجوانوں اور کسانوں کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی،جس میں انہوں نے مفت راشن اسکیم، آیوشمان بھارت اسکیم، پکے مکانات، بیت الخلاء، بجلی، گیس اور ٹیپ واٹر کنکشن، ایمس کی تشکیل کا ذکر کیا-

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Global Protests: دنیا بھر میں کیوں بھڑک رہا ہے عوامی غصہ؟ فرانس سے امریکہ تک سڑکوں پر اترے لوگ

عالمی سطح پر مہنگائی، بے روزگاری، رہائش کے بحران اور تعلیم سے متعلق مسائل کے…

15 minutes ago

Amit Shah Punjab Visit: منشیات کے بحران اور انتخابی تیاریوں کے درمیان امت شاہ 20 اکتوبر کو پنجاب کا کریں گے دورہ

منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان مرکزی وزیر…

1 hour ago

Gwalior Tragedy: گوالیار حادثہ: شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر 14 افراد ہلاک، امت شاہ نے تعزیت کا کیا اظہار

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں شیٹلا ماتا مندر کے قریب ٹرک کی زد میں آکر…

2 hours ago