نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات سے پہلے پنجاب میں کانگریس کو بڑا سیاسی جھٹکا لگا ہے۔ کانگریس کے سابق ایم ایل اے ہرمندر سنگھ جسی جمعرات کے روز بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ جسی کانگریس کے سینئر لیڈر، کئی بار ایم ایل اے اور پنجاب حکومت میں وزیر بھی رہے ہیں۔ جسی سرسا کے ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کے قریبی ساتھی ہیں۔
ہرمندر سنگھ جسی جمعرات کے روز پارٹی ہیڈکوارٹر میں مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر اور بی جے پی کے قومی میڈیا کے شریک سربراہ سنجے میوکھ کی موجودگی میں بی جے پی میں شامل ہوئے۔
مرکزی وزیر راجیو چندر شیکھر نے ہرمندر سنگھ جسی کا بی جے پی میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت سے متاثر ہو کر بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔ ان کی بی جے پی میں شمولیت سے پنجاب میں پارٹی مضبوط ہوگی۔ؤ
ساتھ ہی بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد جسی نے بھی وزیر اعظم مودی کی قیادت پر اعتماد ظاہر کیا اور پارٹی کے لیے کام کرنے کی بات کہی۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…