قومی

Won’t Resign, Even if World Powers Intervene: کسی بھی حال میں راجیہ سبھا سے استعفیٰ نہیں دوں گی، سواتی مالیوال نے کردیا اعلان

عام آدمی پارٹی کی راجیہ سبھارکن  سواتی مالیوال کے ساتھ مارپیٹ کے معاملے میں جانچ چل رہی ہے ،اس بیچ انہوں نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی حال میں راجیہ سبھا سے استعفیٰ نہیں دوں گی۔ سواتی مالیوال سے جب پوچھا گیا کہ آپ سے راجیہ سبھا کی سیٹ چھوڑنے اور استعفیٰ دینے کیلئے کہا گیا اور اس کیلئے آپ نے انکار کردیا جس کے بعد مارپیٹ کا یہ معاملہ سامنے آیا ،کیا اس میں راجیہ سبھا سیٹ ہی اہم وجہ ہے؟ سواتی مالیوال نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ لوگ پیار سے مانگتے تو میں استعفیٰ کیا ،اپنی جان دے دیتی، مجھے نہیں معلوم کہ یہ مارپیٹ کی وجہ ہے  یا نہیں ،لیکن ایک بات اب میں واضح کردینا چاہتی ہوں کہ اب میں کسی بھی حال میں راجیہ سبھا سے استعفیٰ نہیں دوں گی۔ بلکہ اور مضبوطی کے ساتھ کام کروں گی۔

دہلی خواتین کمیشن کی سابق چیئرپرسن سواتی مالیوال نے کہا کہ میں کسی کو بھی کلین چٹ نہیں دے رہی ہوں، جس وقت میرے ساتھ مارپیٹ ہوئی، دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال گھرمیں موجود تھے۔ انہوں نے ویبھو کمارنے میرے ساتھ مارپیٹ کی، مجھے بری طرح سے گھسیٹا اور چلانے کے بعد بھی مجھے مدد نہیں ملی۔

سواتی مالیوال نے اس سانحہ کے بعد پہلی بارانٹرویودیا ہے۔ نیوزایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ وہ 13 مئی کوصبح تقریباً 9 بجے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال سے ملاقات کرنے ان کی رہائش گاہ پرپہنچی تھی، وہاں پر اسٹاف نے ڈرائننگ روم میں بٹھایا۔ اسی وقت ویبھو کماروہاں پرآتے ہیں، انہوں نے ہاتھ چھوڑ دیا۔ انہوں نے 8-7 تھپڑمارے۔ جب میں نے انہیں دھکا دینے کی کوشش کی تو انہوں نے میرا پیر پکڑلیا۔ مجھے نیچے گھسیٹ دیا۔

سواتی مالیوال نے کہا، “میرا سرٹیبل سے ٹکرا گیا۔ میں نیچے گرگئی۔ پھرانہوں نے مجھے لاتوں سے مارنا شروع کیا۔ میں بہت زور سے چلائی، لیکن کوئی مدد کے لئے نہیں آیا۔” انہوں نے جذباتی ہوتے ہوئے کہا، “میں نے یہ نہیں سوچا کہ میرا کیا ہوگا۔ میرے کیریئر کا کیا ہوگا۔ میرے ساتھ یہ لوگ کیا کریں گے۔ میں نے صرف یہ سوچا کہ جو چیز میں نے ساری خواتین کو بولی ہے کہ آپ ہمیشہ سچ کے ساتھ کھڑے رہو… آپ کے ساتھ کچھ غلط ہوا ہے تو ضرور لڑو تو آج میں خود کیسے نہیں لڑسکتی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

53 mins ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

1 hour ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

3 hours ago