-بھارت ایکسپریس
44th Battalion Indo-Tibetan Border Police: انڈو تبت بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کی ٹیم کو نکسل مخالف آپریشن میں ایک بڑی کامیابی ملی ہے۔ چھتیس گڑھ کے کوتولجھر جنگلات میں تلاشی مہم کے دوران جوانوں نے بڑی مقدار میں نکسلی ڈمپ برآمد کیا ہے۔ اس میں دیسی ساختہ اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد ملے ہیں ان کو قبضے میں لیا گیا ہے۔ یہ جانکاری آئی ٹی بی پی کی جانب سے دی گئی ہے ۔
انڈو تبت بارڈر پولیس کے ترجمان نے کہا کہ اتوار کو ایک خصوصی آپریشن میں آئی ٹی بی پی کی 44ویں بٹالین نے دیسی ساختہ ہتھیار، وائرلیس سیٹس، ادویات وغیرہ برآمد کیں۔ بڑی مقدار میں نکسلی ڈمپ برآمد کیا گیا ہے۔ نکسلیوں نے ان اشیاء کو زمین میں گاڑ دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق، اتوار کو اس آپریشن کے دوران آئی ٹی بی پی کو جو نکسل ڈمپ ملا ہے ، اس میں وہ سبھی طرح کے مہلک اشیاء موجود تھیں ۔جنہیں نکسلائٹ مختلف مشنوں کے لیے استعمال کر سکتے تھے۔ اس وقت علاقے میں مستقبل میں بھی اسی طرح کی مہم چلائی جا رہی ہے، تاکہ نکسلیوں کی کمر توڑی جا سکے۔
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…