سیاست

Anandpur Khalsa Force : آنند پور خالصہ فورس کے نام سے ایک فوج بنا رہا تھا۔ وکیل کا دعویٰ  امرت پال پولیس کی حراست میں ہے

Anandpur Khalsa Force :امرت پال کے چچا ہرجیت سنگھ اور ڈرائیور نے اتوار کی رات دیر گئے پولیس کے سامنے خودسپردگی کی۔ ایک لاکھ  روپےنقد اور پستول بھی ان کے پاس سے  برآمد ہوئی۔ پولیس اب تک 114 افراد کو گرفتار کر چکی۔ امرت پال کے چچا ہرجیت سنگھ کی مرسڈیز کار بھی پولیس نے اپنے قبضے میں لے لی ہے۔ یہ پوری کارروائی جالندھر پولیں نے کی ہے۔

وارث پنجاب دے کے قانونی مشیر ایمان سنگھ کھارا نے اتوار کو ہائی کورٹ میں اپیل کی کہ امرت پال کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ جسٹس این ایس شکھاوت کی رہائش گاہ پر ہونے والی سماعت کے بعد پنجاب حکومت سے 21 مارچ تک جواب طلب کر لیا گیا ہے۔
جالندھر رینج کے ڈی آئی جی سوپن شرما نے ایک پریس کانفرنس میں امرت پال کے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی سے تعلق کا انکشاف کیا۔ ایسی حالت میں اب اس معاملے میں این آئی اے کیس داخل کرگی۔

پولیس نے ایک اور انکشاف کر دیا۔ ان کے مطابق امرت پال نے آنند پور خالصہ فورس (AKF) کے نام سے اپنی پرائیویٹ فوج بنانے کی تیاری کی تھی۔ اس کے گھر اور ساتھیوں سے برآمد ہونے والے اسلحے پر اے کے ایف لکھا ہوا پایا گیا۔ امرتسر دیہی ایس ایس پی ستیندر سنگھ نے بتایا کہ امرت پال کے قریبی دوست سے 100 سے زیادہ غیر قانونی کارتوس ملے ہیں۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ امرت پال نے اسے یہ کارتوس دیئے تھے۔
وکیل کا دعویٰ- امرت پال پولیس کی حراست میں ہے

امرت پال کے وکیل ایمان سنگھ کھارا نے اتوار کو پنجاب اور چندی گڑھ ہائی کورٹ میں  ہیبیس کارپس پٹیشن کی درخواست دائر کی۔ اس درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پنجاب پولیس نے امرت پال سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے، لیکن ان کی گرفتاری ظاہر نہیں کی جا رہی ہے۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ امرت پال سنگھ کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ درخواست پر سماعت ہائی کورٹ کے جسٹس شیخاوت کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ اس میں عدالت نے امرت پال کو پیش کرنے کے لیے وارنٹ افسر مقرر کرنے سے انکار کر دیا، لیکن پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا۔ اس درخواست پر اگلی سماعت 21 مارچ کو ہوگی۔
فنانسر کلسی کو غیر ملکی فنڈز ملے

پولیس ذرائع نے  بتایا کہ امرت پال کے فنانسر دلجیت سنگھ کلسی نے دو سالوں میں 35 کروڑ روپے کے غیر ملکی فنڈ حاصل کئے۔ ان کے فون پر پاکستان میں بھی بات ہوئی۔ پولیس اس کا موبائل چیک کر رہی ہے۔

نشہ مکتی کی آڑ میں دہشت گردی کی فیکٹری

سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بتایا کہ امرت پال نشہ مکتی  کے مراکز کے نام پر فدائین حملہ آوروں کو تیار کر رہا تھا۔ وہ دہشت گردوں کو تیار کر رہا تھا۔ سب کچھ آئی ایس آئی کے کہنے پر ہو رہا تھا۔ پاکستان سے غیر قانونی اسلحہ منگوایا جا رہا تھا اور ان مراکز میں ذخیرہ کیا جا رہا تھا۔ جس کے ذریعے وہ آنند پور خالصہ فورس (AKF) کی تیاری کر رہا تھا۔ امرت سنچار کے نام پر سب کچھ ہو رہا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

45 minutes ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

1 hour ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

2 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

2 hours ago