علاقائی

Jammu And Kashmir: پونچھ میں تین شہریوں کی ہلاکت کا معاملہ، فوج نے بریگیڈیئر کمانڈر کے خلاف کی کارروائی

جموں و کشمیر کے پونچھ میں تین شہریوں کی موت کے معاملے میں فوج نے بریگیڈیئر سطح کے ایک افسر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ نیز ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کو منسلک کیا گیا ہے۔ بھارتی فوج کے ذرائع کے مطابق 13 سیکٹر راشٹریہ رائفلز کے بریگیڈیئر کمانڈر کو منسلک کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ منسلک افسران کے علاقے میں دہشت گرد حملوں میں فوجیوں کی شہادت کے واقعات کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔

دراصل، راجوری پونچھ سیکٹر میں فوج کے قافلے پر گھات لگا کر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا۔ اس حملے میں چار فوجی شہید ہوئے۔ معلومات کے مطابق اس کے بعد تینوں شہریوں کو حملے سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔ یہ تینوں شہری بعد میں مردہ پائے گئے۔

قابل ذکر ہے کہ 21 دسمبر کی شام کو راجوری پونچھ کے سرنکوٹ سب ڈویژن میں ڈیرہ کی گلی اور بفلیاز کے درمیان گھنے جنگلاتی علاقوں میں دنر سوانیہ موڑ پر دہشت گردوں نے فوج کی دو گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا تھا جس میں 4 فوجی شہید ہوئے تھے جبکہ تین زخمی ہوئے تھے۔ اور زیر علاج ہیں۔

حملے کی زد میں آنے والی فوج کی گاڑیاں آپریشن کے لیے جا رہی تھیں جو جمعرات کی صبح علاقے میں مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع کے بعد شروع کی گئیں۔ فوجیوں کی شہادت کے بعد فوج نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔ پوچھ گچھ کے لیے 8 مشتبہ افراد میں سے 3 کی لاشیں 22 دسمبر کو ملی تھیں۔ جس کے بعد پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کو پاکستانی ہینڈلرز سے ایم فور رائفلیں ملی تھیں۔ یہ رائفل اس ہتھیاروں کا حصہ ہے جو امریکی فوج نے افغانستان سے نکلتے وقت چھوڑی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

9 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

10 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

10 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

10 hours ago