Candlelight marches denounce terrorist attack in Kashmir: جنوبی ضلع اننت ناگ کے جنگلات منڈی علاقے میں ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں عام شہری کی ہلاکت کے خلاف جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے کینڈل لائٹ مارچ نکالا۔اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے جڑواں اضلاع اننت ناگ اور پلوامہ میں کینڈل مارچ نکالے گئے۔ یہ مارچ ادھم پور کے رہائشی دیپو شرما کے اندوہناک قتل کی مذمت کے لیے نکالے گئے تھے اننت ناگ اور پلوامہ کے نمایاں مقامات پر سول سوسائٹی کے ارکان کی ایک قابل ذکر تعداد جمع ہوئی، جنہوں نے اپنے اجتماعی غم اور احتجاج کی علامت کے طور پر بینرز اور موم بتیاں اٹھا رکھی تھیں۔شرکاء نے جانی نقصان پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتےسوگوار خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ اننت ناگ میں ملی ٹینٹوں کے ہاتھوں عام شہری کی ہلاکت کے خلاف منگل کی شام کو جنوبی کشمیر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے کینڈل لائٹ مارچ نکالا اور شہری ہلاکت میں ملوث افراد کو جلدا زجلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ میں میونسپل کمیٹی کے چیرمین ہلال احمد شاہ کی سربراہی میں منگل کی شام کو کینڈل لائٹ مارچ نکالا گیا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔مظاہرین نے اس موقع پر کہاکہ ملی ٹینٹوں نے ایک غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان دیپو پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ قتل کے اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔پہاڑی ضلع شوپیاں میں بھی لوگوں نے شہری ہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرئے کئے اورملوثین کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا۔ دریں اثنا سری نگر میں بی جے پی کارکنوں نے دیپو کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کیا۔بی جے پی لیڈروں نے اس موقع پر کہاکہ ملوثین کو جلدازجلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…