-بھارت ایکسپریس
کرناٹک کی سدارمیا حکومت نے آج (2 جون) دوسری کابینہ کی میٹنگ میں پانچ گارنٹی کو نافذ کرنے پر مہر لگا دی ہے۔ میٹنگ کے بعد وزیراعلیٰ سدارمیا نے کہا کہ اسمبلی انتخابات کے دوران کانگریس نے جو وعدہ کیا تھا، اسے پورا کرنے کا فیصلہ میٹنگ میں لیا گیا ہے۔ پانچ گارنٹی کو اسی مالی سال میں نافذ کیا جائے گا۔ پانچ گارنٹی کو نافذ کیا جائے گا۔ پانچ گارنٹی سے متعلق کابینہ میٹنگ میں غوروخوض کے بعد رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔
کابینہ میٹنگ میں پانچ گارنٹی نافذ کرنے پرلگی مہر
وزیراعلیٰ سدارمیا نے کہا، ”ہمارے کرناٹک صدر اور نائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمار اور میں نے گارنٹی کارڈ پر دستخط کردیئے ہیں۔ ساتھ ہی یہ وعدہ کیا ہے کہ اسے نافذ کرنے کے علاوہ یہ یقینی بنائیں گے کہ اسکیم کا فائدہ سبھی تک پہنچے۔ گارنٹی کارڈ لوگوں کو تقسیم کئے ہیں۔” سبھی کو 200 یونٹ مفت بجلی کا فائدہ یکم جولائی سے ملے گا۔ اس کے پہلے کا بل سبھی کو جمع کرنا ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی ”انا بھاگیہ یوجنا” کے تحت سبھی غریب فیملی کے علاوہ انتودے کارڈ ہولڈروں کو یکم جولائی سے ہرماہ 10 کلو چاول مفت دیا جائے گا۔
خواتین کو ملے گا یہ خاص تحفہ
گرہ لکشمی یوجنا کے تحت خاندان کی خاتون سربراہ کو2000 روپئے کی امداد 15 اگست سے شروع ہوگی۔ اور شکتی یوجنا کو یکم جون سے نافذ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت خواتین سرکاری ٹرانسپورٹ کی بسوں (اے سی لگژری بسوں کے علاوہ) میں مفت سفر کر سکیں گی۔
کانگریس نے کیا تھا یہ وعدہ
واضح رہے کہ الیکشن کے دوران کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی نے وعدہ کیا تھا کہ پانچ گارنٹی کو حکومت بننے کے دن ہی نافذ کردیا جائے گا۔ حالانکہ پہلی کابینہ میٹنگ کے بعد ان گارنٹی کو نافذ کرنے سے متعلق کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا، لیکن وزیراعلیٰ سدارمیا نے کہا تھا کہ انہیں آئندہ کابینہ میٹنگ تک کا وقت دیا جائے۔ ایسے میں آج ہونے والی کابینہ کی دوسری میٹنگ میں ان گارنٹی کو نافذ کرنے کا فیصلہ سدارمیا حکومت نے کیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…