علاقائی

BJP Leader, Arrested For Assaulting Cop: بی جے پی لیڈر نے داروغہ سے کی مارپیٹ،وردی کو بھی پھاڑ دیا،پولیس نے کیا گرفتار

یوپی کے متھرا میں ایک سب انسپکٹر پر حملہ کرنے اور اس کی وردی پھاڑنے کے الزام میں ایک مقامی بی جے پی لیڈر سمیت چار لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اے سی پی (سٹی) اروند کمار نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی رات دیر گئے پیش آیا۔ پولیس کو ہائی وے تھانہ علاقے کے بالاجی پورم چوراہے پر دو گروپوں کے درمیان لڑائی کی اطلاع ملی، جس کے بعد سب انسپکٹر (ایس آئی) چیتن بھاردواج اور ایک کانسٹیبل کو موقع پر بھیجا گیا۔ جہاں کچھ لوگوں نے پولیس سے بدتمیزی کی اور ہاتھا پائی کی۔

 قابل ذکر ہے کہ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں ملزم بی جے پی لیڈر دنیش کمار  وردی  والے پولیس کا کالر پکڑ کر ایس آئی چیتن بھاردواج کے ساتھ بدتمیزی کررہا ہے۔ اردگرد لوگوں کا ہجوم ہے۔ پولس اہلکار دنیش کو پکڑ کر کار میں بٹھانے کی کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ نیرج نامی شخص کی کار دنیش کمار کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جو بالاجی پورم وارڈ کونسلر کے شوہر ہیں۔ اس کے بعد ان کے درمیان جھگڑا ہوا اور معاملہ تیزی سے بڑھ گیا۔ جس کے بعد مقامی پولیس کو سڑک کے بیچوں بیچ  ہنگامے کی اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملنے پر پولس ٹیم پہنچی تو دنیش کمار کی ان سے جھڑپ بھی ہوئی۔

اے سی پی اروند کمار کے مطابق اطلاع ملنے پر جب ایس آئی چیتن بھاردواج اور کانسٹیبل موقع پر پہنچے تو دنیش کمار اور اس کے ساتھیوں نے ایس آئی کے ساتھ بدسلوکی اور مار پیٹ کی۔ واقعے میں ایس آئی کی وردی بھی پھٹ گئی۔ بعد میں اے سی پی پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے تو بی جے پی لیڈر اور ان کے تین ساتھیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔بدھ کو مقدمہ درج کر کے ملزمان کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ اے سی پی نے مزید کہا کہ ایس آئی چیتن بھاردواج کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد اس معاملے میں ملزمان کے خلاف چارج شیٹ دائر کی جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Annual Boys’ Hostel Day Celebration – Karvaan 2026: جامعہ ہمدرد میں سالانہ بوائز ہاسٹل ڈے تقریب ’کارواں 2026‘ کا شاندار انعقاد

جامعہ ہمدرد، نئی دہلی میں 5 نومبر 2026 کو سالانہ بوائز ہاسٹل ڈے تقریب ’کارواں…

10 hours ago

First Test: پہلے ٹیسٹ میں تین افغان بلے بازوں کی سنچریاں، 514 رنز بنا کر زمبابوے کو کرارا جواب

افغانستان نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن زمبابوے کو…

10 hours ago

Under-19 Asia Cup: انڈر 19 ایشیا کپ: بھارت کے خلاف حمزہ کی ناقابل شکست سنچری، پاکستان نے 3 وکٹوں سے درج کی جیت

پاکستان نے حمزہ ظہور کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت بھارت کو انڈر 19 ایشیا…

12 hours ago

Babri Masjid Demolition Case: بابری مسجد کے معاملے پر صرف سونیا نہیں، پورا ملک رویا تھا، آئین کے لیے سیاہ دن تھا: یوسف عباس

مولانا یوسف عباس نے کہا، ’’جب بابری مسجد کو گرایا گیا تھا تو صرف سونیا…

12 hours ago