علاقائی

JDU leader Saurabh Kumar shot dead: پٹنہ میں جے ڈی یو لیڈر سوربھ کا گولی مار کر قتل، موٹر سائیکل پر پہنچے تھے حملہ آور

بہار میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل تشدد کا ایک بڑا واقعہ سامنے آیا ہے۔ جے ڈی یو لیڈر کا بدھ کی رات پٹنہ میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کو شادی کی تقریب سے واپس آتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ یہ واقعہ پٹنہ کے پنپن علاقے میں پیش آیا۔ اس حملے میں سوربھ کمار کے ساتھ موجود شخص کو بھی گولی لگی تھی۔ جے ڈی یو لیڈر کے قتل کے بعد حامیوں میں زبردست غصہ دیکھا جا رہا ہے۔ ناراض حامیوں نے جم کر ہنگامہ کیا۔

موٹر سائیکل سواروں نے جے ڈی یو لیڈر کو ماری گولی

سوربھ کمار نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے نوجوان لیڈر تھے۔ انہیں کل شام ایک تقریب سے واپس آتے ہوئے گولی مار دی گئی۔ سوربھ کمار کو موٹر سائیکل پر سوار چار افراد نے سر میں دو گولیاں ماریں، جب کہ ان کی ساتھی منمن کو تین گولیاں ماری گئیں۔ دونوں کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے سوربھ کمار کو مردہ قرار دے دیا اور ان کے ساتھی منمون کا بھی تشویشناک حالت میں علاج چل رہا ہے۔

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر ہلاک کرنے پر ایس ڈی پی او مسوڑھی کنہیا سنگھ نے کہا، “سوربھ کمار اپنے دوستوں کے ساتھ ایک ریسیپشن میں شرکت کے لیے آئے تھے، واپس آتے ہوئے انہیں نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مار دی، پھر انہیں اسپتال لے جایا گیا اور منمن کمار نامی شخص بھی زخمی ہوئے، انہیں کنکرباغ اوما اسپتال لے جایا گیا۔ حالانکہ، تب تک سوربھ کمار کی موت ہوگئی۔

 

متاثرہ خاندان سے ملنے پنپن پہنچیں میسا بھارتی

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پٹنہ پولیس کی ایک خصوصی ٹیم دیر رات موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کی۔ قتل سے مشتعل مقامی لوگوں نے سڑک پر شدید ٹریفک جام کر دیا۔ جے ڈی یو لیڈر کے قتل کی خبر ملتے ہی آر جے ڈی لیڈر لالو پرساد یادو کی بیٹی میسا بھارتی بھی پنپن پہنچی اور مقتول کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Chandrashekhar Azad Attacks on Yogi Government: بہوجن سماج کے بچوں کو افسر نہیں، نشے کا عادی بنانا چاہتی ہے حکومت: چندر شیکھر آزاد

20 ہزار اسکول بند کیے گئے، جبکہ 20 ہزار سے زیادہ شراب کی دکانیں کھولی…

35 minutes ago

PM Awas Yojna: جام نگر کے مستحقین نے کہا- پکے مکان کا خواب وزیر اعظم مودی نے کیا پورا

گجرات کے جام نگر میں اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد بتا رہے ہیں…

2 hours ago

Delhi Pollution: دہلی میں آلودگی کے خلاف پابندیاں: یکم نومبر سے ان گاڑیوں کے داخلے پر روک

سردیوں میں بڑھتی فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے حکومت نے یکم نومبر سے دہلی…

2 hours ago

Cyclone Arnab: طوفان ’ارنب‘ کے باعث جھارکھنڈ کے 7 اضلاع میں شدید بارش کا ’اورنج الرٹ‘، کب ملے گی راحت؟

محکمۂ موسمیات نے ریاست کے پورے مغربی خطے میں شدید سے بہت شدید بارش کے…

2 hours ago