علاقائی

Policemen attacked in Jehanabad: بہار کے جہان آباد میں پولیس اہلکاروں پر حملہ، متعدد زخمی، مٹکا پھوڑنے کو لے کر ہوا تھا تنازعہ

جہان آباد: بہار میں پولیس اہلکاروں پر حملے کے واقعات رکنے کے آثار نہیں دکھا رہے ہیں۔ تازہ معاملہ بہار کے جہان آباد میں سامنے آیا ہے۔ ہولی کے دوسرے دن مٹکا پھوڑنے پر جھگڑے اور پتھراؤ میں ایک پولیس اہلکار سمیت کئی لوگ زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ تھانہ سٹی کے علاقے میں صدر اسپتال کے نزدیک نیا ٹولہ علاقے میں پیش آیا۔ ہولی کے دوسرے دن مٹکا پھوڑنے  والی ہولی کا اہتمام کیا گیا۔ جب بہت کوشش کے بعد بھی مٹکا  نہ ٹوٹا تو محلے کے ایک لڑکے نے اسے ڈنڈے سے مار کر توڑ دیا۔ اس واقعہ سے ناراض لوگ آپس میں لڑ پڑے۔ حالانکہ، موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے مداخلت کرنے کی کوشش کی لیکن لوگوں نے پولیس پر بھی اینٹوں اور پتھروں سے حملہ کردیا۔ اس واقعے کے دوران ایک پولیس اہلکار وکاس کمار کے سر میں چوٹیں آئیں۔ جس کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور بھیڑ کو منتشر کردیا۔

دوسری جانب واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی او اور ایس ڈی پی او اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور ہنگامہ کرنے والے چھ افراد کو حراست میں لے لیا۔ ایس ڈی پی او نے کہا کہ ویڈیو فوٹیج کی بنیاد پر ملزمان کی نشاندہی کرکے کارروائی کی جائے گی۔

آپ کو بتا دیں کہ حال ہی میں بہار میں دو اے ایس آئی کا قتل کر دیا گیا تھا۔ گزشتہ جمعہ کو بہار کے نندلال پور کے قریب ایک شخص نے اے ایس آئی سنتوش کمار پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا۔ زخمی پولیس اہلکار سنتوش کمار کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔ اس سے قبل بہار کے ارریہ ضلع میں گاؤں والوں کے ساتھ جھڑپ میں پولیس افسر راجیو رنجن کی ہلاکت ہو گئی تھی۔

اس سے پہلے بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے بہار حکومت کو نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے کہا، ’’این ڈی اے حکومت کے 20 سالوں میں، حکومت کی طرف سے تحفظ، حمایت اور سرپرستی میں جرائم نے بہار میں تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ حکومت، مجرموں اور پولیس کے گٹھ جوڑ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے اور امن و امان کو درہم برہم کر دیا ہے، پولیس اہلکار مجرموں کے ہاتھوں مارے جا رہے ہیں، ہر ماہ سینکڑوں قتل ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ امن و امان کے حوالے سے لاتعلق ہیں۔ بہار بھگوان بھروسے چل رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

President’s Police Colour: وزیرداخلہ امت شاہ نے اتراکھنڈ پولیس کو باوقار ’صدرجمہوریہ پولیس کلر‘ اعزاز سے نوازا

امت شاہ نے کہا ہے کہ میں دیوبھومی کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں…

42 minutes ago

Sharad Pawar-Praful Patel Meeting: شرد پوار-پرفل پٹیل کی ملاقات سے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل، کیا دونوں این سی پی پھر آئیں گی ایک ساتھ؟

اجیت پوارکے انتقال سے پہلے اجیت پوارگروپ اوراین سی پی-شرد چندرپوارکے لیڈران کے درمیان انضمام…

42 minutes ago

Setback for Sonia Gandhi: سونیا گاندھی کی مشکلات میں اضافہ، ووٹر لسٹ معاملے میں مجسٹریٹ کا حکم منسوخ، نظرثانی کے لیے عرضی منظور

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے شکایت کنندہ کو اضافی دستاویزات داخل کرنے کی اجازت…

2 hours ago

State Child Bravery Award: وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیراعلیٰ دھامی نے اتراکھنڈ کے 6 بچوں کو ریاستی بہادری ایوارڈ سے نوازا

یہ ایوارڈ محکمہ خواتین کو بااختیار بنانے اور اطفال کی ترقی کی جانب سے مالی…

2 hours ago