علاقائی

Bihar Board Class 12th Result 2025: بہار بورڈ کے انٹر کے نتائج کا 24 مارچ تک اعلان ہونے کا امکان، جانئے تازہ ترین اپ ڈیٹس

 بہار بورڈ کے 12ویں کے امتحان میں شامل ہونے والے 12 لاکھ سے زیادہ طلباء بی ایس ای بی 12ویں کے نتائج 2025 (بی ایس ای بی انٹر رزلٹ 2025) کا انتظار کر رہے ہیں۔ بہار بورڈ 12ویں کا نتیجہ 2025 بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ جلد ہی جاری کرے گا۔ بہار بورڈ کلاس 12ویں کا نتیجہ 2025 اس مہینے جاری کیا جائے گا۔

بی ایس ای بی کے چیئرمین کے مطابق بہار بورڈ کے 12ویں کے امتحان کے نتائج کا اعلان مارچ کے آخری ہفتے یا 24 مارچ 2025 تک کیا جائے گا۔ بی ایس ای بی کلاس 12ویں کے نتائج کا اعلان بہار بورڈ کے حکام پریس کانفرنس کے ذریعے کریں گے۔ اس کے بعد بہار بورڈ انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں شامل تمام طلبہ 25 تاریخ کو بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ biharboardonline.com اور biharboardonline.bihar.gov.in کے ذریعے اپنے نتائج دیکھ سکیں گے۔ بہار بورڈ کے 12ویں کے نتائج 2025 کو چیک کرنے کے لیے طلباء کو اپنے ایڈمٹ کارڈ میں دیا گیا رول نمبر اور رول کوڈ استعمال کرنا ہوگا۔ بہار بورڈ انٹر امتحان 2025 کو پاس کرنے کے لیے طلباء کو ہر مضمون اور مجموعی طور پر 30 فیصد نمبر حاصل کرنے ہوں گے۔

بی ایس ای بی کے چیئرمین آنند کشور نے کہا کہ بہار بورڈ 12ویں کے نتائج گزشتہ سال کے رجحان کی بنیاد پر مہینے کے آخر میں جاری کیے جائیں گے۔ بی ایس ای بی ریاستی بورڈز میں 12ویں جماعت کے امتحان کے نتائج کا اعلان کرنے والا پہلا بورڈ ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ  بہار بورڈ کے 12ویں کے نتائج 2025 کی تاریخ کے بارے میں بورڈ کی طرف سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

بہار بورڈ کلاس 12ویں کا امتحان 2025 بی ایس ای بی نے یکم فروری سے 15 فروری 2025 تک جاری رہا  تھا۔ بورڈ کےامتحان دو شفٹوں میں ہوئے تھے، پہلی شفٹ صبح 9.30 سے ​​12.45 بجے تک اور دوسری شفٹ دوپہر 2 بجے سے شام 5.15 بجے تک تھی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال بہار بورڈ انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں کل 12,91,684 طلباء نے شرکت کی تھی اور پاس ہونے کا کل فیصد 87.21 فیصد تھا۔ سائنس اسٹریم میں پاس ہونے کا تناسب 87.80فیصد رہا، کامرس میں 94.88فیصد اور آرٹس میں 86.15فیصد طلبہ پاس ہوئے تھے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Shehzad Poonawalla: ٹی وی شو رائز اینڈ فال میں شہزاد پونا والا سے ہاتھا پائی، کیسے شروع ہوا تنازع؟

کچھ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شہزاد پونا والا کے ساتھ مبینہ ہاتھا…

60 minutes ago

Yahya Rahim Safavi: امریکہ اب خلیج فارس میں واپس نہیں آئے گا، یحیی رحیم صفوی کا دعویٰ

ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے بھی پیر کو امریکہ کا نام لیے…

2 hours ago

Asian Games 2026: بارش کے باعث چاروں کوارٹر فائنل منسوخ، سیمی فائنل میں بھارت-سری لنکا اور پاکستان-بنگلہ دیش آمنے سامنے

کوارٹر فائنل مرحلے کے تمام مقابلے بارش کی وجہ سے منسوخ ہونے کے بعد سیمی…

2 hours ago

Iran US War: ایران کے ساتھ ہر معاہدے کے لیے ہم تیار، امریکی نیت پر اعتماد نہیں

ٹرمپ نے اتوار کو ایکسیوس سے گفتگو میں کہا تھا کہ انہیں اس ہفتے ایران…

3 hours ago

Delhi NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں بدلاموسم کا مزاج، بارش اور تیز ہواؤں سے ٹھنڈک میں اضافہ

دہلی میں دن کے دوران مغرب -شمال مغرب کی سمت سے 15 سے 20 کلومیٹر…

3 hours ago