علاقائی

Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی! تین دہشت گرد ہلاک

جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں ہوئے انکاؤنٹر میں سیکورٹی فورسز کو بڑی کامیابی ملی ہے۔ ہفتہ 14 ستمبر 2024 کی صبح  وہاں کی پولیس نے تصدیق کی کہ ہندوستانی فوج اور جموں و کشمیر کے درمیان مشترکہ آپریشن میں تین دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ اس وقت آپریشن جاری ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انٹیلی جنس ان پٹس کے ذریعے موصول ہونے والی معلومات سے پتہ چلا کہ وہاں کچھ دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں۔ اطلاع کے بعد 13-14 ستمبر کی درمیانی شب چک ٹپر کریری کے علاقے میں آپریشن کیا گیا۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ  رات کو بارہمولہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم شروع ہوا، جو رات بھر جاری رہا۔ افسران کے مطابق علاقے میں دو سے تین دہشت گرد چھپے ہوئے ہیں

سیکورٹی فورسز کو بارہمولہ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیابی اس وقت ملی جب جمعہ کو کشتواڑ یونین ٹیریٹری میں ایک تصادم میں ایک JCO سمیت دو فوجی شہید ہوگئے۔ حکام کے مطابق چھترو تھانہ علاقے کے نائدگھم گاؤں کے بالائی علاقوں میں پنگنال دوگڈا جنگلاتی علاقے میں سیکورٹی فورسز کی سرچ آپریشن کے دوران  چھپے دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فوج کے چار جوان زخمی ہوئے اور ان میں سے دو جے سی او نائب صوبیدار وپن کمار اور کانسٹیبل اروند سنگھ کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔

جموں و کشمیر کے ان علاقوں میں 2 ماہ سے دہشت گرد حملے ہو رہے ہیں

جموں ڈویژن کے پہاڑی اضلاع پونچھ، راجوری، ڈوڈہ، کٹھوعہ، ریاسی اور ادھم پور میں فوج، سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں پر دو ماہ سے زیادہ وقت  سے دہشت گردانہ حملے ہو رہے ہیں۔ دہشت گرد اچانک حملہ کرتے ہیں اور پھر پہاڑی علاقوں کے جنگلات میں غائب ہو جاتے ہیں۔ غیر ملکی دہشت گردوں کا ایک گروپ ان حملوں کا ذمہ دار بتایا جا رہا ہے۔ ان دہشت گردوں کی تعداد 40 سے 50 ہے۔ رپورٹ کے بعدفوج نے ان اضلاع کے گھنے جنگلات والے علاقوں میں 4000 سے زائد تربیت یافتہ فوجیوں کو تعینات کیا ہے، جن میں ایلیٹ پیرا کمانڈوز اور پہاڑی جنگ میں تربیت یافتہ فوجی شامل ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

1 hour ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

7 hours ago