سیاست

PM Modi to hit campaign trail in J-K’s Doda: پی ایم مودی آج  جموں کشمیر میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے ،42 سالوں میں کسی وزیر اعظم کا ڈوڈہ کا پہلا دورہ

سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کے روز جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں ایک میگا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ 42 سالوں میں یہ پہلی بار ہے کہ کوئی وزیر اعظم ڈوڈہ کا دورہ کر رہا ہے۔۔ انتخابی اعلان کے بعد پی ایم مودی کا وادی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ پی ایم مودی کی ریلی سے پہلے کشتواڑ میں دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں دو فوجی شہید ہو گئے تھے۔ ایسے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے اس دورے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ 1982 کے بعد اس طرح کا پہلا دورہ ہے۔ مودی کی ریلی کا مقصد وادی چناب میں 18 ستمبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے پہلے اپنی پارٹی کے امیدواروں کو متحرک کرنا ہے۔

شیڈول کے مطابق پی ایم مودی ڈوڈا ضلع میں ایک ریلی کریں گے، جہاں پچھلے کئی مہینوں سے دہشت گرد حملے ہو رہے ہیں۔ یہ ریلی ڈوڈہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔  جموں و کشمیر میں بی جے پی تنہا انتخابی دنگل میں اتری ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے ک ہ بی جے پی نے وادی کی تمام سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے ہیں۔ بی جے پی بھی کئی اسمبلی سیٹوں پر آزاد امیدواروں کی حمایت کر رہی ہے۔ ایسے میں بی جے پی کی توجہ وادی میں زیادہ سے زیادہ سیٹیں جیتنے پر ہے۔

جموں و کشمیر میں 88.06 لاکھ اہل ووٹر

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر میں 88.06 لاکھ اہل ووٹر ہیں۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے 28 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی ، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 25 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی ،  جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (این سی) نے15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی  اور کانگریس نے 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ PDP-BJP مخلوط حکومت جون 2018 میں گر گئی، جب PDP سےاس وقت کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی حمایت واپس لے لی تھی۔

جموں خطہ طویل عرصے سے بی جے پی کا گڑھ رہا ہے، اس پارٹی نے سابقہ ​​ریاست جموں و کشمیر میں 2014 کے اسمبلی انتخابات میں اس خطے سے اپنی تمام 25 نشستیں جیتی تھیں۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ ہفتہ کو جموں میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا، جب کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار کو ضلع رامبن میں ایک اور ریلی سے خطاب کیا۔

اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم مودی ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی امیدواروں کی حمایت میں آج کروکشیتر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ اس ریلی کو ہریانہ کے آئندہ انتخابات کے لیے بہت اہم سمجھا جا رہا ہے۔ بی جے پی لیڈروں کا ماننا ہے کہ پی ایم مودی کے دورے سے نہ صرف کروکشیتر بلکہ آس پاس کے اضلاع کرنال، امبالا، کیتھل اور یمنا نگر میں بھی پارٹی امیدواروں کے انتخابی امکانات مضبوط ہوں گے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi’s road show: بھونیشور میں پی ایم مودی کے روڈ شو کو لے کر جوش و خروش، اوڈیشہ کے لوگوں نے کہا- ریاست کی ترقی کو ملے گی نئی رفتار

وزیر اعظم نریندر مودی کے اوڈیشہ دورے کے دوران بھونیشور میں جشن کا ماحول رہا۔…

9 hours ago

Damodardas Mulchand Modi Biography: کھڑگے کے متنازع بیان کے بعد سرخیوں میں وزیر اعظم مودی کے والد، جانیں کون تھے دامودر داس مول چند مودی؟

سیاسی بیان بازی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کے آنجہانی والد دامودر داس مول…

9 hours ago

PV Sindhu: پی وی سندھو کا بی ڈبلیو ایف فرنچ اوپن کا خطاب جیتنے کا خواب ادھورا، فائنل میں این سی ینگ نے ماری بازی

ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو سپر 750 ٹورنامنٹ کے فائنل میں…

10 hours ago