علاقائی

Ramlala Pran Pratishtha: کیا تم اپنے ماں یا باپ کی موت کو بھول سکتے ہو؟ رام مندرافتتاح کے تناظر میں اسد الدین اویسی کا بڑا بیان

پیر (22 جنوری) کو ایودھیا میں رام مندرکے افتتاح کے بعد  اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کا بڑا بیان سامنے آیا ہے۔

اسد الدین اویسی نے اپنے آفیشل ایکس پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا ہے۔ اویسی نے یہ ویڈیو اپنے ایکس ہینڈل پر پیر (22 جنوری) شام 6:45 پر اپ لوڈ جس میں وہ بالواسطہ طور پر بابری مسجد کا ذکر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔

اسد الدین اویسی نے کیا کہا؟

اسد الدین اویسی نے کہا، “افسوس اس بات کا ہے کہ 6 دسمبر کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا… جب آپ ان تمام سیاسی گروپوں سے پوچھتے ہیں کہ وہ بات کیوں نہیں کرتے، تو وہ کہتے ہیں – اس کو بھول جاؤ،۔ میں ان لوگوں سے پوچھ رہا ہوں کیا تم اپنے والد کی موت کو بھول سکتے ہو؟ کیا آپ اپنی ماں کی موت کو بھول سکتے ہیں؟ تم نے ایک منظم  سازش کے تحت اس مسجد کو چھین لیا اور بہت سے مسائل پیدا ہوئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 hour ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago