حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2024 کے تعلق سے تیاریوں کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج 2024 نہایت منظم اور تمام ترسہولیات کے ساتھ مکمل ہوگا اورمرکزی وزیراسمرتی ایرانی کے حالیہ سعودی عرب کے دورے کا اس پر مثبت اثرپڑے گا۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ’’حکومتِ ہند کی کابینہ وزیر اسمرتی ایرانی کی سرپرستی، وزارتِ اقلیتی امور کی ہدایات اور حج کمیٹی آف انڈیا کی قیادت میں حج 2024 کی پُر زور تیاریاں جاری ہیں۔ حج 2024 نہایت منظم اور تمام تر سہولیات کے ساتھ پُرسکون اوراطمینان بخش طریقہ سے مکمل ہوگا۔
ایک لاکھ 75 ہزار ہندوستانی مسلمان کریں گے حج
حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹو لیاقت علی آفاقی نے بتایا ہے کہ حکومتِ ہند اور حکومتِ سعودی عرب کے معاہدے کے مطابق، اس سال یعنی 2024 میں ایک لاکھ 75 ہزار 25 (1,75,025) ہندوستانی مسلمان حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ ان میں حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ ایک لاکھ، 40 ہزار، 25 (1,40,025) افراد اورباقی پرائیویٹ ٹوڑ آپریٹرس کے ذریعہ حج ادا کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق، حج کمیٹی آف انڈیا میں تقریباً 1,74,000 حج کی درخواستیں جمع ہو چکیں ہیں ۔ حج کمیٹی آف انڈیا سے جانے والے عازمین کے لیے حج درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 20 دسمبرمتعین کی گئی تھیں، جو بعد میں ریاستی حج کمیٹیوں، دیگر تنظیموں اور عازمین کی درخواست و خواہش پر 15 جنوری 2024 تک بڑھا دی گئی تھی۔ 15 جنوری کی رات 12 بجے تک آنے والی تمام درخواستیں کو جمع کیا گیا نیز اُن درخواست دہندگان کو بھی درخواست مکمل کرنے کی ایک دن کی مزید اجازت دی گئی۔ جنہوں نے 15 جنوری رات 12 بجے تک حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پر صرف اندراج کرا دیا تھا۔
درخواست جمع کرنے کی تاریخ میں نہیں ہوگی توسیع
عازمین حج کی درخواست جمع کرنے کی تاریخ میں اب توسیع ممکن نہیں ہے- چونکہ سہولیات کی فراہمی اوربہتراندازمیں تیاریوں کے لیے وقت سے پہلے صحیح اعداد وشمارکی ضرورت حج انتظامات سے وابستہ ہر ایجنسی کو ہوتی ہے۔ مثلاً ائیرلائنس کو تعداد کے اعتبار سے امبارکیشن پرہوائی جہازاورعملے کا بندوبست کرنا ہوتا ہے۔ رہائش اورٹرانسپورٹ سے متعلق ذمہ داران کے لیے اعداد وشماربہت اہمیت رکھتے ہیں۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں رہائشی انتظامات اورمنیٰ وعرفات میں خیموں کے لیے بھی صحیح تعداد کی جانکاری بہت اہم ہیں۔ تاخیر سے مستقبل کے انتظامات میں نہ صرف دشواری آئے گی بلکہ ہر چیز مہنگی بھی ہوتی جائے گی جس کا اثر اور خمیازہ بھی عازمین کو بُھگتنا پڑے گا۔
عازمین حج سے افواہوں پر دھیان نہ دینے کی اپیل
چیف ایگزیکٹوحج کمیٹی آف انڈیا لیاقت علی آفاقی نے بتایا ہے کہ نظامِ حج کی معمولی واقفیت رکھنے والے بھی بخوبی واقف ہیں کہ ملک کی بعض ریاستوں میں کوٹے سے زیادہ حج درخواستیں جمع ہوتیں ہیں۔ جبکہ بعض ریاستوں میں کوٹے سے کم حج درخواستیں آتی ہیں۔ ان ریاستوں کا بچا ہوا کوٹہ کمپوٹرائزطریقے سے زیادہ حج درخواستیں آنے والی ریاستوں میں تقسیم کردیا جاتا ہے۔ حج کمیٹی کی جانب سے عازمینِ سے اپیل کی گئی ہے کہ کسی پروپگنڈے اورافواہ کا شکارنہ ہوں، حج کمیٹی آف انڈیا اورپرائیویٹ ٹورآپریٹرکا کوٹہ سرکاری معاہدے کے تحت مقرر ہوتا ہے۔ اس کو نہ کم کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی بڑھایا جا سکتا ہے۔ عازمین حج سے حج کمیٹی نے اپیل کی ہے کہ سماج دشمن عناصرسے ہوشیاررہیں اورصرف حج کمیٹی آف انڈیا کی ویب سائٹ پرآنے والی خبروں پرہی یقین کریں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…