علاقائی

Arvind Kejriwal New Residence: اروند کیجریوال جلد چھوڑیں گے وزیر اعلی کی رہائش گا،نئے آشیانہ کی تلاش جاری،جانئے تفصیلات

عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد آتشی اب قومی دارلحکومت کی نئی وزیر اعلیٰ ہیں۔ اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ کے لیے دہلی میں رہائش کی تلاش تیز کر دی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ عام آدمی پارٹی سربراہ بہت جلد سی ایم کی رہائش گاہ خالی کر دیں گے۔

عام آدمی پارٹی نے مرکزی حکومت سے انہیں مکان الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تا ہم اب تک سابق وزیر اعلی کو اس بارے میں مرکز سے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

اب دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی رہائش کے حوالے سے خبر یہ ہے کہ پارٹی کے کئی ارکان اسمبلی، کونسلر، پارٹی کارکنان اور عام شہری ان کے سماجی، اقتصادی یا سیاسی پس منظر سے قطع نظر انہیں گھر دینے کی پیشکش کر رہے ہیں۔ ان کے پاس جو آپشن آئے ہیں ان میں سے زیادہ تر نئی دہلی کے علاقے سے باہر کے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ کہاں رہنا چاہتے ہیں؟

اروند کیجریوال اپنے حلقہ انتخاب نئی دہلی کے قرب و جوار میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ تاکہ وہ اپنے حلقے سے جڑے رہیں ۔ فی الحال یہ طے نہیں ہوا کہ سابق وزیراعلیٰ کہاں رہیں گے تاہم کہا جا رہا ہے کہ وہ جلد ہی فیصلہ کر لیں گے۔

سنجے سنگھ نے کیا کہا؟

قبل ازیں، عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے 18 ستمبر کو کہا تھا کہ عام آدمی پارٹی لیڈر کیجریوال چند ہفتوں میں سرکاری رہائش گاہ خالی کر دیں گے۔ اروند کیجریوال کو سی ایم کے طور پر بہت سی سہولیات ملی ہیں، لیکن استعفیٰ دیتے ہی انہوں نے کہا تھا کہ وہ تمام سرکاری سہولتیں چھوڑ دیں گے۔

17 جون کو استعفیٰ دے دیا۔

آپ کو بتا دیں کہ اروند کیجریوال نے 17 ستمبر کو دہلی کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ استعفیٰ دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ کچھ لوگ ان کی ایمانداری پر سوال اٹھا رہے ہیں، اس لیے میں اس وقت تک وزیراعلیٰ کی کرسی پر نہیں بیٹھوں گا جب تک دہلی کے لوگ انہیں دوبارہ منتخب کرکے ایمانداری کا سرٹیفکیٹ نہیں دیتے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اسمبلی انتخابات میں یہ سوچ کر ووٹ دیں کہ اروند کیجریوال ایماندار ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

UP Politics: وزیر داخلہ امت شاہ کی تنقید کرنا آرایل ڈی کے لیڈران کو پڑا بھاری! جینت چودھری نے کی کارروائی

راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…

4 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

2 hours ago