قومی

Jammu Kashmir Assembly Election 2024: جموں میں وزیراعظم مودی کا بڑا دعویٰ، کہا- ’نیا بھارت گھر میں گھس کر مارتا ہے، بی جے پی حکومت نے گولی کا جواب گولے سے دیا‘

وزیراعظم نریندرمودی نے جموں میں عوامی جلسے کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں کا یہ جلسہ جموں وکشمیراسمبلی الیکشن کا میرا آخری جلسہ ہے۔ جموں میں لوگوں کے اندر بی جے پی کو لے کرجوش ہے۔ وادی کے لوگ دہشت گردی اورعلیحدگی پسندی نہیں چاہتے ہیں۔ اس دوران انہوں نے اپوزیشن پر بھی جم کرحملہ بولا۔

جموں وکشمیرکی عوام تین خاندانوں سے پریشان: وزیراعظم

وزیراعظم مودی نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ تین خاندانوں (کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی) سے تباہ ہیں۔ لوگ پھروہی نظام نہیں چاہتے، جس میں بدعنوانی ہو، نوکریوں میں بھید بھاؤ ہو۔ جموں وکشمیرکے لوگ دہشت گردی، علیحدگی پسندی اورخون خرابہ نہیں چاہتے ہیں۔ یہاں کے لوگ امن وامان چاہتے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ کانگریس نے جموں وکشمیر کو برباد کردیا۔ جموں وکشمیر کے ساتھ دہائیوں تک اختلاف ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگ بہتر مستقبل چاہتے ہیں۔

بی جے پی حکومت آپ کی پریشانیوں کو دور کرے گی: وزیراعظم مودی

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ گزشتہ دو مرحلوں میں ہوئی زبردست ووٹنگ نے جموں وکشمیرکی عام کا موڈ بتا دیا ہے۔ دونوں مرحلوں میں بی جے پی کے حق میں زبردست ووٹنگ ہوئی ہے۔ اب یہاں بی جے پی کی مکمل اکثریت کی پہلی حکومت بننا طے ہے۔ جموں علاقے کے لوگوں کے لئے تاریخ میں پہلے کبھی ایسا موقع نہیں آیا ہے، جو اس الیکشن میں آیا ہے۔ اب پہلی بارجموں علاقے کے لوگوں کی خواہش والی حکومت بننے جا رہی ہے۔ آپ کواس موقع کو چھوڑنا نہیں ہے۔ کیونکہ بی جے پی کی جو حکومت یہاں بنے گی، وہ آپ کی پریشانیوں کو دور کرے گی۔

یہ نیا بھارت ہے، گھرمیں گھس کر مارتا ہے: وزیراعظم

وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ نیا بھارت ہے، گھر میں گھس کرمارتا ہے۔ دہشت گردی پر کانگریس کی حکمت عملی غلط تھی۔ بی جے پی حکومت نے گولی کا جواب گولے سے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاد کیجئے وہ وقت جب دوسری طرف سے گولیاں چلتی تھیں اور کانگریس سفید جھنڈے لہراتی تھی۔ جب بی جے پی حکومت نے گولی کا جواب گولے سے دیا تو اس طرف کے لوگوں کو ہوش آیا۔ آج 28 ستمبر ہے۔ سال 2016 میں 28 ستمبر کی رات سرجیکل اسٹرائیک کو انجام دیا گیا تھا۔ ہندوستان نے دنیا کو بتایا تھا کہ یہ نیا بھارت ہے، یہ گھر میں گھس کر مارتا ہے۔ دہشت گردی کے آقاؤں کو معلوم ہے کہ اگرکچھ بھی ہمت کی تو مودی زیرزمین (پاتال) سے بھی بھی انہیں تلاش کرکے نکال لے گا۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

17 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

29 minutes ago