حزب اللہ اوراسرائیل کے درمیان تنازعہ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہوکی تقریرکے تقریباً ایک گھنٹے بعد بیروت میں ہونے والے حملے نے لبنانی دارالحکومت کو ہلا کررکھ دیا۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ڈی ایف (اسرائیل ڈیفنس فورس) نے حزب اللہ کے ہیڈکوارٹرکو 60 بنکرراکٹوں سے نشانہ بنایا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرزکے مطابق، ایک اسرائیلی اہلکارکا کہنا ہے کہ اس حملے کا ہدف حزب اللہ کے اعلیٰ کمانڈرتھے تاہم ابھی یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ آیا اس حملے میں حزب اللہ کے سربراہ نصر اللہ ہلاک ہوئے یا نہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس حملے میں حزب اللہ کے ہیڈ کوارٹرمیں موجود کوئی بھی زندہ نہیں ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ حملے میں حسن نصراللہ، ان کی بیٹی اوران کا بھائی ہاشم ہلاک ہوگئے ہیں۔
’نصراللہ زندہ ہیں لیکن رابطہ منقطع ہے‘
دوسری جانب حزب اللہ کے قریبی ذرائع نے رائٹرزکوبتایا کہ حسن نصراللہ زندہ ہیں اورایران کی تسنیم نیوز ایجنسی نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ وہ محفوظ ہیں۔ ایک سینئرایرانی سیکورٹی اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ تہران حزب اللہ کے سربراہ کی موجودگی کی بھی تحقیقات کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بیروت کے جنوبی نواحی علاقوں پراسرائیلی حملوں کے بعد سے حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔ نصراللہ نے حملوں کے چندگھنٹے بعد کوئی بیان نہیں دیا۔ دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اگرحسن نصراللہ زندہ ہیں تو فوری طورپرمعلوم ہو جائے گا۔ تاہم اگر وہ مارے گئے ہیں تو اس میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔
حزب اللہ کو نہ روکا گیا تو تباہ ہوجائیں گے: اسرائیل
خبر رساں ادارے رائٹرزکے مطابق، نیویارک میں صحافیوں کو معلومات دینے والے اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ اگر ہم حزب اللہ کو نہیں روکیں گے تو ہم زندہ نہیں رہ سکتے۔ انھوں نے لبنان میں اسرائیلی اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے لوگوں کواپنی سرزمین پرپناہ گزینوں کے طور پر نہیں رکھ سکتے، اس لئے ہم نے حزب اللہ کی طاقت کوکم کرنے اوراپنے لوگوں کودوبارہ آبادکرنے کے لئے جنگ شروع کی ہے۔ ایک اسرائیلی اہلکارکا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ تین دہائیوں سے حزب اللہ نے ایران کے تعاون سے جمع کئے گئے میزائلوں اورراکٹوں میں سے نصف کوتباہ کرنے کی کوشش کی اوراسے چند گھنٹوں میں تباہ کر دیا۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…