قومی

Name Plate Controversy: نیم پلیٹ تنازعہ پر گھرگئے وکرمادتیہ! کانگریس نے دہلی بلاکر لگائی کلاس، جانئے پوری تفصیل

ہماچل پردیش میں ریہڑی-پٹری، ڈھابہ اورریسٹورنٹ میں نیم پلیٹ لگانے سے متعلق تنازعہ ابھی جاری ہے۔ ریاست کے پی ڈبلیو ڈی اورشہری ترقیات کے وزیروکرمادتیہ سنگھ نیم پلیٹ لگوانے کے حق میں ہیں، جس کے سبب کانگریس پارٹی ان سے ناخوش نظرآرہی ہے۔ پارٹی کی طرف سے وکرمادتیہ سنگھ سے واضح طور پر کہا گیا ہے کہ پارٹی کی پالیسیوں اورنظریات کے خلاف کوئی کام کرنا یا کسی طرح کا فیصلہ کرنا غلط ہے۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے بھی وکرما دتیہ سنگھ سے یہی بات کہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ پارٹی کسی بھی طریقے سے نفرت کو فروغ نہیں دینا چاہتی ہے۔ حالانکہ ریاستی حکومت نے یہ بات واضح کردیا ہے کہ باضابطہ طور پر ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں سنایا گیا ہے۔

اتحاد میں ہی یقین رکھتی ہے کانگریس: کے سی وینوگوپال

کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے کہا کہ انہوں نے وکرمادتیہ سنگھ کو پارٹی کے نظریات اور جذبات کی وضاحت کی۔ کھانے پینے کے مقامات اورفاسٹ فوڈ مراکزمیں نام کی تختیاں لگانے کے معاملے پر کانگریس کی پالیسیاں شروع سے ہی واضح رہی ہیں۔ ایسے میں کوئی وزیریا عہدیدار پارٹی کی پالیسیوں اور نظریات کے خلاف نہیں جا سکتا۔

راہل گاندھی نفرت کے خلاف پیار پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں اور ہمیں بھی نفرت پیدا نہیں کرنی ہے۔ ہم اتحاد میں یقین رکھتے ہیں۔ تنازعہ میں گھرے وزیر وکرمادتیہ سنگھ نے اپنے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کے سی وینوگوپال کوبتایا کہ میڈیا میں انہیں غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔

کیوں ہو رہا ہے تنازعہ؟

ہماچل پردیش کے ریاستی وزیروکرمادتیہ سنگھ نے 25 ستمبر کو اترپردیش کی یوگی حکومت کی طرح ہی ریسٹورنٹ اور فاسٹ فوڈ سینٹروں میں نیم پلیٹ لگانے کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مالکان کو اپنی پہچان بتانا ضروری ہے تاکہ گراہکوں کو کسی بھی طرح سے پریشانی نہ ہو، لیکن ان کا یہ فیصلہ کانگریس پارٹی کی حکمت عملی کے خلاف ہے۔ کانگریس شروعات سے ہی نیم پلیٹ لگانے کی بات کی مخالفت کرتی آئی ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ اس سے ذات کے نام پربھید بھاؤ کو فروغ ملے گا اور نفرت پھیلے گی۔ ایسے میں وکرمادتیہ نیم  پلیٹ لگانے کی حمایت کرنے کے بعد سے ہی کافی سرخیوں میں ہیں اور کانگریس بھی ان کی اس بات سے غیرمطمئن دکھائی دے رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Share of renewables in India’s energy mix to remain stable at 21 pc in FY25:ہندوستان کے انرجی مکس میں قابل تجدید ذرائع کا حصہ سال25 میں 21 فیصد پر مستحکم رہے گا

ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…

20 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

27 minutes ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

40 minutes ago

Deloitte India: مالی سال 2025 میں ہندوستان کی جی ڈی پی 6.5-6.8 فیصد رہنے کی توقع

اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…

1 hour ago

IDFC FIRST Bank نے RuPay UPI کریڈٹ کارڈ سبھی  کے لیے لانچ کیا

سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…

2 hours ago

Servotech’s Revenue Grows By 315%: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے Servotech کی آمدنی میں 315 فیصد اضافہ

کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…

2 hours ago