اسپورٹس

India vs Bangladesh T20 Series: سوریا کی کپتانی میں ان کھلاڑیوں کو  ملے گاموقع، بنگلہ دیش کے خلاف بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم  ہوسکتی ہے ایسی

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 6 اکتوبر سے کھیلی جائے گی۔ سیریز کا پہلا میچ گوالیار میں کھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیا اس سیریز کے لیے سوریہ کمار یادو کو کپتانی سونپ سکتی ہے۔ سوریا  کمار یادوکے ساتھ ہاردک پانڈیا اور سنجو سیمسن کو بھی موقع مل سکتا ہے۔ ریان پراگ، شیوم دوبے اور ہرشیت رانا کو بھی ٹیم انڈیا میں جگہ مل سکتی ہے۔ سوریا  کمار ادوکی بات کریں تو وہ اس سے پہلے بھی ٹیم انڈیا کی کپتانی کر چکے ہیں۔ ان کا بطور کپتان اچھا ریکارڈ ہے۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ سوریا  کمار یادوکا کپتانی میں اچھا ریکارڈ ہے۔ اس لیے وہ ایک بار پھر ٹیم انڈیا کی کپتانی کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ ابھیشیک شرما اور یشسوی جیسوال کو اوپننگ کا موقع مل سکتا ہے۔ سنجو کو ایک وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر ٹیم انڈیا میں جگہ مل سکتی ہے۔ ریان پراگ نے اب تک کئی مواقع پر زبردست پرفارمنس دی ہے۔ اسے مڈل آرڈر کے لیے رکھا جا سکتا ہے۔
ٹیم انڈیا کی بولنگ یونٹ کافی مضبوط

ٹیم انڈیا کی بولنگ یونٹ کافی مضبوط ہوگی۔ ارشدیپ سنگھ کے ساتھ اویش خان اور ہرشیت رانا کو موقع مل سکتا ہے۔ ٹیم انڈیا اسپنر روی بشنوئی پر بھی بھروسہ کر سکتی ہے۔ ارشدیپ کی بات کریں تو انہوں نے کئی مواقع پر خطرناک گیند بازی کی ہے۔ وہ بنگلہ دیش کے خلاف بھی گیم چینجر ثابت ہوسکتے ہیں۔
بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز

آپ کو بتاتے چلیں کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 6 اکتوبر کو گوالیار میں کھیلا جائے گا۔ سیریز کا دوسرا میچ 9 اکتوبر کو دہلی میں کھیلا جائے گا۔ جب کہ سیریز کا آخری میچ 9 اکتوبر کو حیدرآباد میں کھیلا جائے گا۔

بنگلہ دیش کے خلاف ہندوستان کی ممکنہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم – ابھیشیک شرما، یشسوی جیسوال، سنجو سیمسن (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو (کپتان)، ریان پراگ، ہاردک پانڈیا، رنکو سنگھ، شیوم دوبے، واشنگٹن سندر، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، اویش خان،ہرشیت رانا، جیتیش شرما (وکٹ کیپر)، نتیش کمار ریڈی۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

39 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago