اسرائیل حزب اللہ کے ارکان کے ممکنہ ٹھکانوں پر مسلسل فضائی حملے کر رہا ہے۔ اسی سلسلے میں اسرائیلی فوج نے بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا ہے۔
اس حملے کے بارے میں جب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے بارے میں کوئی پیشگی انتباہ نہیں تھا۔ امریکی وزیر دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلنٹ سے بات کی ہے۔ ادھر امریکہ نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ لبنان چھوڑ کر محفوظ مقامات پر چلے جائیں۔
حملوں پر ایران کا ردعمل
ایران نے بھی بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملوں پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ لبنان میں ایران کے سفارت خانے نے ہفتے کے روز کہا کہ یہ حملہ ایک خطرناک کھیل کو بدلنے والے سلسلے کی ایک کڑی ہے، ایرانی عہدیدار نے مزید کہا کہ اس حملہ میں ملوث تمام افراد کو “مناسب سزا دی جائے گی” دوسری طرف، اردن کے وزیر خارجہ نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر الزام لگایا کہ وہ خطے کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔
امریکی وزیر دفاع نے اسرائیلی حملوں پر کیا کہا؟
لندن کے دورے کے بعد واشنگٹن پہنچنے والے لائیڈ آسٹن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پہلے سے کوئی وارننگ نہیں ملی تھی۔ وزیر گیلنٹ کے ساتھ میری بات چیت اس وقت ہوئی جب آپریشن پہلے سے جاری تھا۔ آسٹن کا مزید کہنا تھا کہ مکمل جنگ سے گریز کیا جانا چاہیے، سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا بہترین راستہ ہے، اور سرحد کے دونوں جانب بے گھر اسرائیلی اور لبنانی شہریوں کو ان کے گھروں میں واپس بھیجنے کا تیز ترین طریقہ ہے۔
اسرائیلی فوج نے حملے پر کیا کہا؟
جمعے کے روز بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانے والے حملوں کے بارے میں ایک سینئر اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ اس حملے میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈروں کو نشانہ بنایا گیا، تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا اس حملے میں نصر اللہ جاں بحق ہوئے ہیں یا نہیں۔ افسر نے کہا کہ ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…