Amroha Taziya Fire Incident: اتر پردیش کے امروہہ میں محرم کے جلوس کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ یہاں تعزیہ ایک ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے تیز دھماکہ اور آگ لگ گئی۔ جب تک لوگ وہاں سے بھاگ پاتے تب تک آگ کے شعلے آسمان کو چھونے لگے تھے۔ آگ کے شعلے اور کرنٹ لگنے سے کئی لوگ اس کی زد میں آگئے۔ 2 افراد زندہ جل گئے۔ کرنٹ لگنے سے درجنوں زخمی بھی ہو گئے۔
جلوس میں حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایم راجیش کمار تیاگی اور ایس پی آدتیہ لانگہے سمیت کئی افسران موقع پر پہنچ گئے۔ حکام نے بتایا کہ ہائی ٹینشن لائن سے تعزیہ کے ٹکرانے سے 52 افراد بری طرح زخمی ہو گئے ہیں۔ دو افراد کی جان جا چکی ہے، جبکہ متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی کے ناگلوئی علاقے میں محرم کے جلوس کے دوران ہنگامہ، پولیس پر پتھر بازی کی گئی
امروہہ کے گاؤں پتائی خالصہ کا واقعہ
یہ واقعہ ڈیڈولی کوتوالی علاقہ کے پتائی خالصہ گاؤں کا ہے۔ ایک بزرگ نے بتایا کہ ہفتہ کے روز لوگ 10 محرم کے دن تعزیہ نکال رہے تھے۔ تعزیہ کو شام کے وقت کربلا میں دفن کیا جانا تھا۔ چھوٹے بچوں سمیت سینکڑوں مسلمان تعزیہ کے ساتھ آگے بڑھتے جا رہے تھے۔ تبھی دوپہر 3:30 بجے تعزیہ تقریباً 25 فٹ اونچی ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جھارکھنڈ کے بوکارو میں محرم کے جلوس کی تیاریوں کے دوران کرنٹ لگنے سے چار افراد کی ہوئی موت
چند سیکنڈ میں جھلس گئے درجنوں لوگ
ہائی ٹینشن لائن سے ٹکرانے کے بعد تعزیہ میں آگ لگ گئی اور پھر کافی دیر تک آگ کے شعلے بلند ہوتے رہے۔ عینی شاہدین کے مطابق بجلی کی وجہ سے تعزیہ میں زوردار دھماکہ ہوا اور چند ہی لمحوں میں کئی لوگ جھلس گئے۔ اس کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی۔ کئی لوگوں نے کھیتوں کی طرف بھاگ کر جان بچائی۔ جائے وقوعہ سے کچھ ایسی تصاویر سامنے آئی ہیں جنہیں دیکھ کر کسی کا بھی دل دہل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یوم عاشورہ کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے حضرت امام حسینؓ کو خراج عقیدت پیش کیا
بھارت ایکسپریس۔
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اور نوکر شاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…