علاقائی

UP Politics: “اتر پردیش میں 80 ہراؤ-بی جے پی ہٹاؤ”، اکھلیش یادو نے کارکنوں کو دیا نیا نعرہ، بولے-“انا نکالے گا نوجوان”

UP Politics: اتر پردیش میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے سبھی سیاسی پارٹیاں پر جوش نظر آ رہی ہیں۔ سبھی اپنی اپنی تیاریوں میں مشگول ہیں اور حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔ ان سب کے درمیان لیڈران ایک دوسرے پر جم کر الزامات لگا رہے ہیں اور زبانی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اسی دوران ایس پی کے سربراہ اکھلیش یادو بھی ایک کے بعد ایک بیان دینے میں لگے ہوئے ہیں۔ کبھی وہ سوشل میڈیا پر ریاست کی یوگی حکومت پر حملہ کر رہے ہیں تو کبھی صحافیوں سے بات کے دوران ان پر حملہ کر رہے ہیں۔اب انہوں نے کارکنوں کو نیا نعرہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ، اتر پردیش میں 80 ہراؤ- بی جے پی ہٹاؤ ۔ اسی کے ساتھ ایک دیگر نعرہ دیا ہے جس میں کہا ہے کہ، بی جے پی بوتھ بوتھ، انا نکالے گا یوتھ۔

اتوار کو، ایس پی سربراہ نے عوام سے بی جے پی حکومت کو بے دخل کرنے کی اپیل کی اور نعرہ دیا، ’80 ہراؤ-بی جے پی ہٹاؤ۔’ اکھلیش یادو اب اپنے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے حکومت کے خلاف ٹوئٹ کر رہے ہیں، اور بطور ہیش ٹیگ “80 ہراؤ بی جے پی ہٹاؤ”  نعرہ استعمال کر رہے ہیں۔ ” حال ہی میں، سیتا پور کے تیرتھ استھلی، نیمیشارنیہ پہنچنے پر، انہوں نے کہا، “اس بار بی جے پی ہارے گی بوتھ بوتھ، انا نکالیں گے یوتھ” کا نعرہ دیا ہے۔ ان نعروں سے صاف ہے کہ اکھلیش آنے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے پوری طرح سے تیاری کر رہے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ وہ بی جے پی کو یوپی سے باہر ہی کر دیں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عوام کس کو منتخب کرتی ہے۔ تاہم، ’80 ہراؤ-بی جے پی ہٹاو’ ہیش ٹیگ کے ساتھ، اکھلیش ٹویٹر پر بی جے پی حکومت کے خلاف مسلسل ٹویٹ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں- CBI Investigation of Odisha Train Tragedy: سی بی آئی نے ایک افسر سمیت 5 افراد کو حراست میں لیا، باہانگا اسٹیشن بھی سیل

ایک نئے ٹویٹ میں، انہوں نے کہا ہے، “وہ سرمایہ کار جن کے بھروسے پر بی جے پی حکومت یوپی کے پرائیویٹ سیکٹر میں روزگار فراہم کرنے کا جھوٹا دعویٰ کر رہی ہے، وہ خود غائب ہیں اور جہاں تک سرکاری ملازمتوں کا تعلق ہے، پہلے کنٹریکٹ والوں کو ایڈجسٹ کریں۔ اب نوجوان بی جے پی کو بے روزگار کر دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ایک اور ٹوئٹ میں بی جے پی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا، “پولیس برسراقتدار رکن اسمبلی کے خلاف ایف آئی آر درج کر رہی ہے… چاندی کی ڈکیتی میں ملوث پولیس اہلکار… تھانے سے چوری کا سامان برآمد… واہ ری واہ بی جے پی کی ڈبل انجن سرکار! ” بتا دیں کہ ریاست میں لوک سبھا کے 80 حلقے ہیں۔

2019 میں ایس پی کو اتنی سیٹیں ملیں

معلوم ہو ہے کہ سماج وادی پارٹی نے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں مایاوتی یعنی بی ایس پی کے ساتھ اتحاد کیا تھا، جس میں بی ایس پی کو 10 اور ایس پی کو پانچ سیٹیں ملی تھیں۔ ایک سیٹ کانگریس نے جیتی۔ جب کہ حکمراں بی جے پی نے باقی 64 سیٹوں پر قبضہ کر لیا تھا، وہیں بی ایس پی کے ساتھ ایس پی کا اتحاد انتخابات کے بعد ہی ٹوٹ گیا۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago