ٹی وی سیریل ‘بالیکا ودھو’ میں آنندی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ اویکا گور اب بڑے پردے پر قدم رکھنے جا رہی ہیں۔ اویکا گور اس وقت اپنی پہلی بالی ووڈ فلم ‘1920 ہاررز آف دی ہارٹ’ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ آپ کو بتا دیں، ‘1920: ہاررز آف دی ہارٹ’ سے پہلے اویکا گور نے ساؤتھ کی کئی فلموں میں کام کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ‘1920 ہاررز آف دی ہارٹ’ کی تشہیر کے دوران جنوبی فلم انڈسٹری میں رائج نیپوٹیز م (اقربا پروری) کے بارے میں کھل کر بات کی۔
ایویکا گورنے ساؤتھ انڈسٹری پر بات کی
آر جے سدھارتھ کنن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اویکا گور نے کہا، ‘دیکھیں، جب اسٹار پاور کی بات آتی ہے تو ساؤتھ اسٹار پاور ہے۔ جب بات نیپوٹیز م ( اقربا پروری) کی ہو تو ہم سب اس لفظ کو سن کر تھک چکے ہیں… لیکن جنوب میں یہ کثرت بولا جاتاہے۔ وہاں صرف یہی ہے۔ تو بات بالکل وہی ہے، بس یہ ہے کہ سامعین اس چیز کو وہاں نہیں دیکھ رہے ہیں، جیسا کہ وہ یہاں دیکھتے ہیں۔
ایویکا گورنے یہ بات بالی ووڈ فلموں پر کہی
ایویکا گور نے مزید کہا، ‘ہندی فلموں کے لیے ایک تعصب پیدا کیا گیا ہے کہ ہم جو بھی بالی ووڈ فلمیں بنائیں گے، ہم پہلے فیصلہ کریں گے… یہ ایک بائس کریٹ ہوچکاہے۔ ایک وقت کے بعد مجھے لگتا ہے، اور جو اس انڈسٹری سے منسلک ہے وہ یہ بھی سمجھتے ہیں کہ وہ مرحلہ طویل عرصے تک چلا، جہاں ساؤتھ کے بہت سے ریمیک بنائے گئے. اس لیے لوگ سمجھتے ہیں کہ بم صرف نقل کرتے ہیں۔
نیپوٹیز م پر ایویکا گور کی رائے
ایویکا گور ساؤتھ انڈسٹری میں نیپوٹیز م کے بارے میں بات کرتی ہیں۔ کہا، ‘یہ نیپوٹیز م تیلگو انڈسٹری کے سامنے بہت ہے۔ میرا مطلب ہے کہ لوگ یہ کیسے نہیں دیکھتے؟ مجھے لگتا ہے کہ لوگوں نے اس سب کو تھوڑا سا بڑھا دیا ہے۔ اور وقت کے ساتھ ساتھ توقع ہے کہ سوشل میڈیا بھی ریلیکس ہو جائیں اور یہ بھی ریلیکس ہوجائے ۔
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…