علاقائی

Elevator crash:دہلی کی نارائنا فیکٹری میں بڑا حادثہ، لفٹ گرنے سے 3 کی موت، 1 زخمی

Elevator Crash:اتوار کی شام مغربی دہلی کے نارائنا علاقے میں ایک فیکٹری کی لفٹ گرنے سے تین افراد ہلاک اور شخص زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ شام 5:47 بجے کے بیچ بتایا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع رات 8 بجے کے قریب ملی۔ مغربی ضلع کے ڈپٹی کمشنرآف پولیس گھنشیام بنسل نے بتایا کہ پولیس کو نارائنا انڈسٹریل ایریا کے اے بلاک میں واقع ایک فیکٹری کی لفٹ ٹوٹنے کی اطلاع ملی۔یہ حادثہ تمباکو فیکٹری میں پیش آیا، اس حادثے میں مرنے والوں کی شناخت دیپک، کلبیر اور سنی کے طور پر ہوئی ہے۔
مرنے والوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہری نگر کے قریب واقع دین دیال اپادھیائے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق جس فیکٹری میں یہ حادثہ ہوا اس  فیکٹری میں پان مسالہ بنایا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیکٹری میں دو طرح کی لفٹ ہیں۔ایک  سامان کو لے جانے والی  لفٹ ہے۔ جب کہ دوسری  لفٹ اہلکاروں (ورکروں ) کو لے جانے کے لئےاستعمال ہوتی ہے۔ بعض اوقات اس اصول کی خلاف ورزی بھی کی جاتی ہے۔ مزدور بھی سامان لے جانے والی لفٹ میں آتے جاتے ہیں۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اہلکاروں کی لفٹ میں سامان لے جایا جا رہا تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

پولیس نے لاپرواہی کا مقدمہ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Manoj Tiwari: وزیراعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش پرملک بھر میں رفاہی اور امدادی پروگرام کا انعقاد

مودی کے جنم دن کو یادگار بنایا ، اس موقع سے منوج تیواری نے خوشی…

41 mins ago

Rahul Gandhi: راہل گاندھی اچانک اپنے زخمی ‘دوست’ سے ملنے پہنچے ہریانہ کے کرنال، نبھایا اپنا وعدہ

ملاقات کے دوران راہل گاندھی نے اہل خانہ کو تسلی دی۔ دراصل جب راہل گاندھی…

3 hours ago