حکام کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق نکسلیوں کے خلاف ایک تازہ کارروائی میں چھتیس گڑھ میں دو انکاؤنٹر ز میں ممنوعہ سی پی آئی (ماؤسٹ) کے کم از کم 22 ارکان مارے گئے۔
اطلاعات کے مطابق 18 نکسلیوں کو بیجاپور ضلع میں مارا گیا، جب کہ بی ایس ایف اور ریاستی پولیس کے ڈی آر جی اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم نے کانکیر کے علاقے میں چار ماؤنوازوں کو گولی مار دی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ آخری اطلاعات آنے تک کانکیر میں وقفے وقفے سے فائرنگ جاری ہے۔
انھوں نے بتایا کہ بیجاپور میں انکاؤنٹر میں ایک پولیس جوان بھی مارا گیا تھا۔انھوں نے بتایا کہ بیجاپور اور دنتے واڑہ اضلاع کی سرحد کے ساتھ واقع ایک جنگل میں صبح تقریباً 7 بجے دو طرفہ فائرنگ اس وقت شروع ہوئی جب سیکیورٹی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم بیجاپور کے گنگلور تھانہ علاقے میں نکسل مخالف آپریشن کر رہی تھی۔
سینئر پولیس اہلکار نے بتایا کہ 18 نکسلیوں کی لاشیں اور آتشیں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد موقع سے برآمد کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریاستی پولیس کے ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ یونٹ کا ایک جوان بھی گولی باری میں مارا گیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ آپریشن ابھی جاری ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
لکھی سرائے کے پولیس سپرنٹنڈنٹ اجے کمار نے اتوار کے روز بتایا کہ پروگرام میں…
انوائرمنٹل واریرز کی ٹیم نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد جنگلات اور جنگلی حیات…
مرکزی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلگام میں…
ہندوستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے اتوار کے روز کابل میں افغانستان کے قائم…
ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ جگدیش دیوڈا بھی موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے اپنے…
رانا سانگا کے حوالے سے بیان دینے کے بعد جاری تنازعے کے بیچ اتوار کو…