قومی

Bijapur Encounter: چھتیس گڑھ میں 22 نکسلی ہلاک، سیکورٹی اہلکاروں کی بڑی کارروائی، ایک جوان شہید

Bijapur Encounter: چھتیس گڑھ کے بیجا پور اور کانکیرمیں سیکورٹی اہلکاروں نے نکلسیوں کے خلاف بڑے آپریشن کو انجام دیا ہے۔ نکسلیوں کے ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کے زبردست تصادم میں کل 22 نکسلیوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ بیجا پور پولیس نے بتایا کہ بیجا پور-دنتے واڑہ سرحد پر گنگالور پولیس تھانے کے تحت جنگلی علاقے میں تصادم کے دوران 18 نکسلی مارے گئے ہیں۔ وہیں، چارنکسلیوں کو کانکیرمیں مارگرایا گیا۔ حالانکہ اس میں ایک جوان بھی شہید ہوگیا۔ بسترآئی جی سندر راج پی نے تصدیق کی ہے۔

بیجا پور کے گنگالورعلاقے کے اینڈری کے جنگلوں میں یہ تصادم ہوا ہے۔ ایس پی جتیندر یادو نے بتایا کہ تصادم ابھی جاری ہے۔ پولیس افسران نے کہا کہ تصادم اس وقت شروع ہوا جب سیکورٹی اہلکاروں کی ایک مشترکہ ٹیم گنگالور تھانہ علاقے میں نکسل مخالف مہم پرتھی۔ افسران نے بتایا کہ علاقے میں رک رک کرگولی باری اب بھی جاری ہے۔ اس سے متعلق زیادہ جانکاری جمع کی جارہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلد صحت یابی کی پرارتھناکی

سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…

2 hours ago