علاقائی

Maharashtra Raigarh Landslide: مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں لینڈ سلائیڈنگ سے پورا گاؤں ملبہ کے ڈھیر میں تبدیل، اب تک 16 افراد کی موت، ریسکیو آپریشن جاری

Maharashtra Raigarh Landslide: مہاراشٹر کے کئی اضلاع میں شدید بارش کی وجہ سے حالات خراب ہیں۔ ممبئی میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ ادھر رائے گڑھ ضلع میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جو بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ رات تقریباً 10.30 بجے پیش آیا۔ یہ اطلاع ان 5 لڑکوں نے دی جو گاؤں میں موجود اسکول میں سو رہے تھے۔ یہ لڑکے روزانہ اس سکول میں سونے جایا کرتے تھے۔ ان کے بقول وہ رات کو تیز آواز سے بیدار ہوئے۔ باہر جا کر دیکھا تو تقریباً پورا گاؤں چٹان کے نیچے دب چکا تھا۔

یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ریسکیو میں شامل ایک شخص بھی دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہوگئی۔ اس حادثہ میں کئی افراد زخمی بھی ہیں۔ ان زخمی افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے بھی اس وقت رائے گڑھ کے دورے پر ہیں اور راحت اور بچاؤ کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ والے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار بھی سرگرم ہیں اور کنٹرول روم پہنچے ہیں۔

بدھ اور جمعرات کی درمیا ن یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لوگ گہری نیند میں تھے۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو بھاگنے کا موقع بھی نہیں ملا اور مکانات زمین میں دب گئے۔ اس وقت امدادی کام تیزی سے جاری ہے اور اب تک 7 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی یہ تعداد بڑھ کر 16 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ 150 سے زائد افراد لاپتہ بتائے جاتے ہیں۔ دوسری جانب انتظامیہ کے اہلکاروں اور این ڈی آ ایف کی ٹیم نے ریسکیو آپریشن چلا کر 107 افراد کو بچا لیا ہے۔ اب بھی امدادی کام جاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ریاست کے سی ایم ایکناتھ شندے سمیت ریاستی حکومت کے کئی وزراء نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Birth Anniversary of Sardar Patel: سردار پٹیل کی 151ویں یوم پیدائش پر گجرات میں اسٹیچو آف یونٹی پر خراج عقیدت پیش کریں گے وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم مودی رین فاریسٹ اور وامن ورکش واٹیکا کا بھی دورہ کریں گے۔ اس…

50 minutes ago

Mercury drops to 20.7°C, a 75-year low: دہلی میں بارش سے 75 سال کا ٹوٹا ریکارڈ ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گر کر 20.7 ڈگری پر پہنچا

دہلی-این سی آر میں آج آسمان پر ہلکے بادل چھائے رہنے اور دن میں دھوپ…

1 hour ago

Major Fire in Delhi’s Mangolpuri: دہلی کے منگول پوری میں خوفناک آتشزدگی، 4 افراد کی موت، متعد افراد زخمی

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق جمعہ کی رات تقریباً 9:30 بجے آگ لگنے کی اطلاع…

2 hours ago

Air India Flight Suspension: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئر انڈیا کی سعودی عرب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل

یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…

11 hours ago