Virat Kohli: انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بہترین بلے باز وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے اپنے کیریئر کے 500ویں انٹرنیشنل میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ کوہلی نے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری میچ میں 87 رنز کی اہم اور تاریخی اننگ کھیلی ہے۔ تاہم وہ اب بھی کریز پر کھڑے ہیں اور اپنے بین الاقوامی کیریئر کی 76ویں سنچری سے صرف 13 رن دور ہیں۔ ان 87 رنز کے ساتھ ہی وراٹ بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے دنیا کے ٹاپ 5 بلے بازوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ ان میں ماسٹر بلاسٹر بھارت رتن سچن ٹنڈولکر(Sachin Tendulkar) سرفہرست ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کا پہلا گاڈ فادر ،جس کےکھیلنے پر ٹکٹ کی قیمت ہوجاتی تھی دوگُنی
کوہلی کے بین الاقوامی کرکٹ میں 25,548 رنز
بتاتے چلیں کہ ہندوستان اور ویسٹ انڈیز (West Indies) کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا اور آخری میچ چل رہا ہے۔ وراٹ کوہلی اس میچ میں زبردست بیٹنگ کر رہے ہیں۔ وہ اب تک 161 گیندوں میں آٹھ چوکوں کی مدد سے مجموعی طور پر 87 رنز بنا چکے ہیں۔ کوہلی اپنے بین الاقوامی کیریئر کا 500 واں میچ کھیل رہے ہیں۔ وراٹ کوہلی اپنے 500ویں بین الاقوامی میچ میں 50 یا اس سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ وہ جیک کیلس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بین الاقوامی میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے 5ویں کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ کوہلی نے اس اننگ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں اپنے 2000 رنز بھی مکمل کر لیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایشین گیمز میں بغیر ٹرائل انٹری کے تنازع پر ساکشی ملک کا بیان،کہا حکومت کی منشا سے میں ہوں پریشان
بین الاقوامی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ٹاپ 5 بلے باز
سچن ٹنڈولکر- ہندوستان – 34,357
کمار سنگاکارا- سری لنکا – 28,016
رکی پونٹنگ- آسٹریلیا – 27,483
مہیلا جے وردھنے- سری لنکا – 25,957
وراٹ کوہلی- ہندوستان – 25,548
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2023 کا شیڈول جاری، سری لنکا کے کینڈی میں ہندوستان-پاکستان کے درمیان دلچسپ مقابلہ
ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی
سچن ٹنڈولکر- ہندوستان – 13,492
مہیلا جے وردھنے- سری لنکا – 9,509
جیک کیلس- جنوبی افریقہ – 9,033
برائن لارا- ویسٹ انڈیز – 7,535
وراٹ کوہلی- ہندوستان – 7,097
بھارت ایکسپریس۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…