قومی

Delhi NCR Weather: دہلی-این سی آر میں امس بھری گرمی سے لوگوں کا براحال

Delhi NCR Weather: راجدھانی کو اگلے تین دنوں تک امس بھری  گرمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ مانسون دہلی-این سی آر سے تھوڑی دور ہے۔ دہلی-این سی آر میں ایک بار پھر موسم کا انداز بدل گیا ہے۔ گزشتہ چند دنوں سے یہاں بارش نہ ہونے کے باعث لوگ شدید گرمی سے پریشان ہیں۔ آئی ایم ڈی کے مطابق دہلی میں اگلے دو دنوں تک موسم کا انداز ویسا ہی رہے گا۔ اس کے بعد لوگوں کو بارش سے کچھ راحت مل سکتی ہے۔

ملک میں مانسون مکمل طور پر فعال ہے اور کئی حصوں میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے کئی مقامات پر ندی نالوں میں طغیانی ہے اور سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا  کرنا پڑرہا ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق آج اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، دہلی، ہریانہ، اتر پردیش، بہار، گجرات، اتر پردیش، راجستھان، شمال مشرقی ہندوستان، سکم، آسام، میگھالیہ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ روز دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی معمول سے تین ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ جمعہ کو بھی موسم کم و بیش ایسا ہی رہنے کی توقع ہے۔ ریجنل ویدر فورکاسٹنگ سینٹر کے سربراہ کلدیپ سریواستو نے کہا کہ اس وقت مانسون بنیادی طور پر راجستھان کے جنوبی حصے سے مدھیہ پردیش کی طرف چل رہا ہے۔ جب کہ ویسٹرن ڈسٹربنس جیسا کوئی نظام بھی کام نہیں کر رہا۔

محکمہ موسمیات کا اندازہ ہے کہ جمعہ دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 اور کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔ ہوا کی رفتار چھ سے بارہ کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران آسمان پر ہلکے بادلوں کی موجودگی برقرار رہے گی۔ دہلی کی معیاری آبزرویٹری صفدرجنگ میں جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے تین ڈگری زیادہ تھا۔ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27.6 ڈگری سیلسیس رہا۔ یہاں نمی کی سطح 88 سے 55 فیصد تک تھی۔

جنوبی گجرات، جنوبی راجستھان، ساحلی کرناٹک، ودربھ، تلنگانہ، جنوبی مدھیہ پردیش اور اتراکھنڈ میں ایک یا دو مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔

شمالی پنجاب، شمال مغربی اتر پردیش، ہماچل پردیش، مدھیہ پردیش کے باقی حصوں، راجستھان کے کچھ حصوں، سوراشٹرا اور کچھ، اندرونی کرناٹک، کیرالہ، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ اور جزائر انڈمان اور نکوبار میں ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ ہریانہ، اتر پردیش، جھارکھنڈ، مغربی بنگال میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ اوڈیشہ، چھتیس گڑھ، آندھرا پردیش، سکم، شمال مشرقی ہندوستان اور لکشدیپ۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

3 hours ago

Haryana Election 2024: شام 5 بجے تک ہریانہ میں 61 فیصد ہوئی ووٹنگ، جانئے کس ضلع میں ہوئی سب سے زیادہ ووٹنگ

ہریانہ میں پہلی بار 5 بڑی سیاسی جماعتیں کانگریس، بی جے پی، جننائک جنتا پارٹی…

6 hours ago

Adani University Celebrates First Convocation: اڈانی یونیورسٹی نے پہلا کانووکیشن کا منایا جشن ، اختراع اور سماجی سرگرمیوں پر زور

اڈانی یونیورسٹی، احمد آباد نے اپنے گریجویٹس کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے اپنا پہلا…

6 hours ago