قومی

Manipur Video: “مجرموں کو موت کی سزا دو” – خواتین کی برہنہ پریڈ کی ویڈیو پر ہربھجن سنگھ ہوئے برہم، کہا- اب بہت ہوا

Manipur Video: منی پور میں دو کوکی خواتین کے ساتھ ظلم و زیادتی سے پورا ملک لرز اٹھا ہے۔ بدھ کے روز اس  حیوانیت و درندگی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ملک بھر میں لوگ غصے میں آگئے اور انہوں نے خواتین کے ساتھ ظلم کرنے والوں کو سزا دینے کا مطالبہ کرنے لگے۔ اس کے بعد حکومت اور پولیس حرکت میں آگئی اور اس شرمناک واقعہ کے کلیدی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وہیں اس دل دہلا دینے والی ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ہر کوئی خاطیوں کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کر رہا ہے۔  اسی سلسلے میں سابق کرکٹر اور راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ ہربھجن سنگھ نے منی پور میں دو خواتین کو برہنہ کرنے کے واقعے میں ملوث خاطیوں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہجوم کی جانب سے دو خواتین کو برہنہ کر کے پریڈ کرائی جا رہی ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد منی پور میں کشیدگی پھیل گئی۔ 4 مئی کی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کوکی برادری کی دو خواتین کو کچھ لوگ برہنہ کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ یہ سب دیکھ کر سابق کرکٹر غصے میں آگئے۔

ہربھجن نے کیا پھانسی کا مطالبہ

سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ٹویٹ کیا، “اگر میں کہوں کہ میں غصے میں ہوں، تو یہ کم ہوگا۔ میں غصے سے بھرا ہوا ہوں۔ منی پور میں جو کچھ ہوا اس کے بعد میں شرمندہ ہوں۔ اگر اس جرم کے مرتکب افراد کو قانون کے کٹہرے میں نہ لایا جائے اور سزائے موت نہ دی جائے تو ہمیں خود کو انسان کہنا چھوڑ دینا چاہیے۔ اب بہت ہو گیا ہے، حکومت کو ایکشن لینا چاہیے۔”

 


منی پور پولیس کے مطابق یہ واردات 4 مئی کی ہے۔ دوسری جانب 18 مئی کو درج کرائی گئی شکایت میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ دونوں میں سے ایک20 سالہ خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی۔ متاثرہ نے الزام لگایا، “پولیس اس وقت گاؤں پر حملہ کرنے والے ہجوم کے ساتھ تھی۔ پولیس نے ہمیں گھر کے قریب سے اٹھا کر تھوڑی دور لے گئی اور سڑک پر ہجوم کے قریب چھوڑ دیا، پولیس نے ہمیں ہجوم کے حوالے کر دیا۔”

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

16 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

53 minutes ago